نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

آتم نربھر بھارت ابھیان کے پیچھے سواولمبن کے گاندھیائی جذبے کی رہنما طاقت کا رفرما ہے – نائب صدر جمہوریہ


جناب دھنکھڑ نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا اور اسے جذبہ اور تحریک حاصل کرنے والامقام  قرار دیا

نائب صدر جمہوریہ نے قومی تعلیمی پالیسی کو ایک بساط بدل دینے والی پالیسی کہا، انہوں نے سبھی ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ اسے اِس کے صحیح جذبے کے ساتھ لاگو کیا جائے

دنیا جانتی ہے کہ بھارت کا عروج اب رکنے والا نہیں ہے – نائب صدر جمہوریہ

جناب دھنکھڑ نے مجسمۂ اتحاد کو دنیا میں ایک عجوبہ قرار دیا

نائب صدر جمہوریہ نے گاندھی نگر میں آج مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

نائب صدر جمہوریہ نے گجرات کا تین روزہ دورہ مکمل کیا

Posted On: 14 OCT 2022 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14اکتوبر، 2022/ نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ  نے آج سواولمبن (خود انحصار) کے گاندھیائی جذبے کو آتم نربھر بھارت ابھیان کے پیچھے رہنمائی کرنے والی ایک طاقت قرار دیا اور کہا کہ اِس نظریے کے بھر پور نتائج مینوفیکچرنگ سے دفاع اور خلائی تحقیق تک سبھی شعبوں میں نمایاں ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے جو گجرات کے تین روزہ دورے پر ہیں سابرمتی آشرم کا دورہ کیااور کہا کہ چرخے کا دیداربابائے قوم کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے خود انحصار کو سبھی طرح کی آزادی کی ایک کلید قرار دیا تھا۔

سابرمتی آشرم کے دورے کو جذبہ اور تحریک فراہم کرنے والا دورہ قرار دیتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے وزیٹرز بک میں یہ رائے تحریر کی۔  

’’سابرمتی آشرم میں آنے کا شرف حاصل ہوا جو گاندھیائی خیال اور طرز زندگی کا ایک مقدس مندر ہے۔

اس مقدس جگہ سے گاندھی جی نے نمک ستیہ گرہ کا آغاز کیا تھا اور دنیا کو سچ اور عدم تصدد کی طاقت سے روشناس کرایا تھا ۔ عظمت اس آشرم کی پہچان ہے جو ایک قدیم شکل میں گاندھی جی کی وراثت کا خزانہ ہے۔

آشرم کا دورہ ایک قومی یاترا کی طرح ہے جس سے انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ جذبہ اور تحریک ملتی رہے گی۔ ‘‘

لہٰذا نائب صدر جمہوری نے اعلیٰ تعلیم میں مہارت سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام گجرات سرکار نے گاندھی نگر کی نیشنل لاء یونیورسٹی میں کیا تھا۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے ریاست کے اپنے اِس پہلے دورے کو ناقابل فراموش تجربہ قرار دیا اور گرم جوشی پر مبنی میزبانی اور محبت پر گجرات کےعوام کا شکریہ ادا کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمد میں گجرات کی طرف سے کیے  گئے اقدامات کی تعریف کی۔ نئی پالیسی کو ایک بساط بدل دینے والی پالیسی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی بہت زیادہ سوچ وچار کے بعد بنائی گئی ہے جس سے ہماری ضرورتیں پوری ہوتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سبھی ریاستیں این ای پی 2020 پر اس کے صحیح جذبے کے ساتھ عمل درآمد کریں گی۔

عام طور پر بھارت اور خاص طور پر گجرات کو  موقعوں کی زمین قرار دیتے ہوئے اور  سرمایہ کاروں کے لیےایک پسندیدہ مقام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست ، ترقی کے لیے ایک مثال ہے۔  ’’انہوں نے اِس موقعے پر موجود قانون کے طلبا سے کہا کہ آپ اب عالمی قانونی نظام کا حصہ بننے کے لیے ٹکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے ایک اچھی پوزیشن میں ہیں۔

یہ رائے زنی کرتے ہوئے کہ بھارت کے لوگوں کی ذہانت دنیا کے ہر شعبے میں ایک نقشے قدم ہے ۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری سے حال اور مستقبل میں بہتری آتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیم ہی ہے جو فرق کرنا سکھاتی ہے ۔ اگر اعلیٰ تعلیم میں ہمیں مہارت حاصل ہے تو اختراع بھی ہوگی ، تخلیق بھی ہوگی اور تحقیق بھی ہوگی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کچھ ممالک اور لوگ بھارت کی ترقی ہضم نہیں کر پا رے ہیں۔ لیکن دنیا جانتی ہے کہ بھارت کا عروج اب رکنے والا نہیں۔

ایک دن پہلے مجسمۂ اتحاد پر جانے کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ دنیا میں اسے ایک بے مثال عجوبہ قرار دیا اور مزید کہا کہ یہ حیرت انگیز تخلیق اور پورے ماحولیاتی نظام میں ایک بھارتی کے طور پر مجھے بہت زیادہ فخر محسوس کرایا۔

تقریب کے دوران جناب دھنکھڑ نے قانون اور ماحولیاتی میدان میں مختلف اسٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروباریوں کو تہنیت پیش کی اور بنیادی ڈھانچے کی ٹکنالوجی سے متعلق تحقیق اور مینجمنٹ کے ادارے میں ڈرون ٹکنالوجی میں مہارت کے مرکز کا آغاز کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے گجرات کےگورنر اور وزیراعلیٰ کےساتھ ریاست میں مختلف تعلیمی پروجیکٹوں کو ورچوئل وسیلے سے ملک کے نام وقف کیا۔ اور سنگ بنیاد رکھا۔

گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیو ورت ، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل ، گجرات کے وزیر تعلیم جناب جیتو بھائی وگھانی ، گجرات کی نیشنل لاء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) ایس شانتا کمار اور دیگر شخصیتیں بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔

۔۔۔

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 11433



(Release ID: 1867899) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Gujarati