وزارت دفاع
دفاعی نمائش 2022 میں دفاعی تحقیق و ترقی کا ادارہ 430 اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل ہتھیاروں کے نظام، دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجیوں کی نمائش کرے گا
تھری ڈی (ڈی آر ڈی او، ڈیزائن شدہ اور ترقی یافتہ) ماحولیاتی کرہ اہم موضوع ہے
Posted On:
14 OCT 2022 3:18PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق و ترقی کا ادارہ (ڈی آر ڈی او) 18 سے 22 اکتوبر 2022 تک گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش 2022 میں تیار کردہ اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل ہتھیاروں کے نظام، دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجیوں پر مشتمل 430 مصنوعات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کرے گا۔ اس سال کے ڈی آر ڈی او کی شرکت کے لئے اہم موضوع 3 ڈی (ڈی آر ڈی او، ڈیزائن شدہ اور ترقی یافتہ) ماحولیاتی کرہ پر مبنی ہے جو صنعت اور متعلقہ ماہرین دونوں کے ساتھ اس کے مضبوط روابط کو اجاگر کرے گا۔
مزید بر آں یہ اپنی لیبارٹریوں کی طرف سے ٹیکنالوجیوں کی پیش رفت کو بھی ظاہر کرے گا جو حالیہ برسوں میں صنعت کے ساتھ اس کی شراکت داری کا نتیجہ ہے۔ نمائش میں اعلی درجے کی اور مستقبل کی دفاعی مصنوعات اور ٹیکنالوجیوں میں اعلیٰ سطح کی مقامیت کی نمائندگی سامنے لائی جائے گی جو دفاع میں آتم نربھرتا کے لئے اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔
دفاعی نمائش 2022 وزارت دفاع کا ایک اہم دو سالہ پروگرام ہے جو گاندھی نگر واقع گجرات میں 18 سے 22 اکتوبر 2022 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایشیا کے اس سب سے بڑے دفاعی پروگرام کے 12ویں ایڈیشن میں ’انڈیاایٹ 75‘ اور ’آتم نر بھر بھارت‘ کے ساتھ مل کر ’پاتھ ٹو پرائیڈ‘ کے مرکزی خیال کو اجاگر کیا جائے گا جس سے صنعت کے علاوہ شہریوں کو ملک کی تعمیر میں شامل ہونے اور اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس کا مقصد 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے بیانیے کو آگے بڑھانا ہے۔مجموعی طور پر تقریب میں مقامی طور پر ڈیزائن و تیار کردہ، پروٹو ٹائپ اور تیار کردہ برّی، بحری، فضائی اور ملکی سلامتی کے نظام اور ٹیکنالوجیوں کی نمائش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں دفاعی تحقیق و ترقی کا ادارہ صنعت اور متعلقہ ماہرین کے ساتھ اپنی حکمت انگیز ساجھے داری کو گہرا کرنے کی خاطر کئے جانے والے کئی اقدامات منظر عام پر لائے گا۔ ان میں اس طرح کے اقدامات شامل ہوں گے۔ جیسے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ، خواب دیکھنے کی ہمت کرنا، متعلقہ ماہرین کی مدد کیلئے سنٹرز آف ایکسیلنس کے ڈی آئی اے مراکز اور اسی طرح کی دیگر اسکیمیں، نئی صنعتیں، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتیں اور بڑی صنعتیں۔ یہ سب ملک میں موجودہ اور مستقبل کی ٹیکنالوجیوں کی ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح کو مسلسل تازہکرنے کے لئے کیا جائے گا۔ دفاعی تحقیق و ترقی کا ادارہ کی زیر قیادت ان تمام اقدامات بہت ساری ہندوستانی صنعتوں خاص طور پر سسٹمز، راڈار، سونار، میزائل، ہوائی جہاز وغیرہ کے شعبوں کی آپریشنل تیاری کا باعث بنے ہیں جن میں سے کچھ کو ڈی آر ڈی او پویلین، دفاعی نمائش 22 میں دکھایا جائے گا۔
دفاعی نمائش 2022 میں ڈی آر ڈی او متعدد ٹھوس ڈسپلے، راست مظاہرے، سیمینار کے علاوہ مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر، ہیلی پیڈ ایگزیبیشن سینٹر اور سابرمتی ریور فرنٹ سمیت تین مقامات پر پھیلے ہوئے عمیق تجربہ زون فراہم کرے گا۔
ڈی آر ڈی او پویلین کا مقام ہیلی پیڈ نمائشی مرکز کا ہال نمبر 10 ہے۔ اسے مختلف درجوں کے 17 ڈسپلے زونز میں تقسیم کیا جائے گا جس میں 376 مصنوعات کی نمائش کے لئے ایمرسیو زونز اور ایکسپرینس زون شامل ہیں۔ ان 17 زونوں کے نام حسب ذیل ہیں: ہیں انجن اور پروپلشن، ایرو اسپیس اور ایروناٹکس (یو اے وی، لڑاکا طیارے، نگرانی کے لیے ہوائی جہاز وغیرہ)، سینسرز، ڈیوائسز اور ایڈوانسڈ الیکٹرانکس، بھری ہتھیار اینڈ نظام (ای ڈبلیو سسٹمز اور سینسرز)، بکتر بند گاڑیاں اور لینڈ سسٹم، اسلحہ جات، بندوقیں اور گولہ بارود، مواد، میزائل (کروز، ایم بی آر ایلس، اے اے ایم، اے ٹی جی ایم اور ایم آر ایس اے ایم)، برہموز، تحقیق و ترقی میں صنعتی شراکت دار (17 شراکت دار-3 نئی صنعتیں اور 14 بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتیں)، سولجر سپورٹ اور دوہری استعمال کی ٹیکنالوجیاں (سولجر سپورٹ، ایل ایس مصنوعات ، فائر پروٹیکشن، فائر فائٹنگ، ایندھن اور توانائی، غذائی مصنوعات وغیرہ)، ایکسپرینس زون (سمولیٹر، ورچوئل ریئلٹی اور آڈیو ویژول)، سافٹ ویئر اے آئی اینڈ سائبر، اکیڈمک زون، اکیڈمک آؤٹ ریچ، انڈسٹری آؤٹ ریچ اور پبلک انٹرفیس۔
اس سال زمینی، بحری اور فضائی بنیادوں پر مبنی نظاموں کے لئے تیار کردہ متعدد ٹیکنالوجیوں کو ایکپرینس زونز کے ذریعے دکھایا جائے گا ۔یہ ایک بند کمرے میں عمیق سینما کا تجربہ ہوگا۔ ایڈوانسڈ کمبیٹ ایئر کرافٹ (اے ایم سی اے) سمیلیٹر کو بھی تجربہ کرنے کے لیے پہلی مرتبہ دستیاب کرایا جائے گا جو دیگر اضافہ شدہ اور ورچوئل رئیلٹی نیول، لینڈ اور ایئر پروڈکٹ سمیلیٹر میں شامل ہے۔ ہتھیاروں کے ڈیزائن کی پیچیدگیوں کے بارے میں سمجھنے کے لئے ہال میں 30 سے زیادہ دفاعی مصنوعات کا 3 ڈی تجربہ فراہم کرنے والا ہولوگرافک ڈیک موجود ہوگا۔
ہیلی پیڈ ایگزیبیشن سنٹر میں وسیع و عریض 1200 مربع میٹر۔ آؤٹ ڈور ڈسپلے، 18 آؤٹ ڈور اسٹیٹک ایگزیبٹس (اصل مصنوعات) کو بھی نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔
ان میں بارڈر سرویلنس سسٹم (بی او ایس ایس )، لیزر فینس سسٹم (ایل ایف ایس)، آئی آر ڈی ای ٹیبلو، برہموس ایئر ورژن میزائل، برہموس کے لیے موبائل آٹونومس لانچر، (ایم اے ایل)، سی آر بی این واٹر پیوریفیکیشن سسٹم، انفنٹری کامبیٹ وہیکل وتھ کمپوزٹ ہل (سی آئی سی وی)، ایڈوانسڈ کنپوزیٹسموڈیولربرج سسٹم (اے سی ایم بی ایس)، 155ایم ایم X52 کیل ایڈوانسڈ آرٹیلریگن سسٹم (اے ٹی اے جی ایس) سی بی آر این واٹر پیوریفیکیشن سسٹم، سی بی آر این ریسی وہیکلز، 70 ٹی ٹینک ٹرانسپورٹر، وہیلڈ آرمرڈ پلیٹ فارم (ڈبلیو ایچ اے پی)، پرہار میزائل، رودرم سوئم میزائل، کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل (ایم آر ایس اے ایم)، ماونٹڈ گن سسٹم (ایم ایس جی)، بغیر پائلٹ کے گراؤنڈ موبائل پلیٹ فارم (یو جی ایم پی) شامل ہیں۔
ڈی آر ڈی او راست مظاہرہ کرے گا اور ساتھ ہی سابرمتی ندی کے دہانے پر آلات کی ٹھوس نمائش بھی پیش کرے گا۔ ڈی آر ڈی او کے آلات کا 5 راست نمائش کی جائے گی۔ ان کے نام الیکٹرو آپٹک سسٹم (ای او ایس) کے ساتھ پورٹ ایبل ڈائیور ڈیٹیکشن سونار (پی ڈی ڈی ایس)، امیجنگ سونار 'چتر'، خود مختار سروے وہیکل - اندرون ملک، خود مختار سروے وہیکل -کوسٹل (اے وی ایس- کوسٹل) اور ویپن ماونٹڈ سرفیس وہیکل ہیں۔ ڈی آر ڈی او کے آلات کی 6 ٹھوس نمائش پیش کی جائیں گی۔
آخر میں ہیلی پیڈ نمائشی مرکز میں انڈیا پویلین عوامی اور نجی شعبوں کے ساتھ ڈی آر ڈی او کی مشترکہ طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔ ڈی آر ڈی او اپنی 22 مصنوعات کی ٹھوس نمائش کرے گا۔ یہ اعلیٰ قیمت والی مصنوعات اصل مصنوعات کی شکل میں دکھائی جائیں گی۔ ان میں ویبھو- اینٹی ٹینک پوائنٹ اٹیک گولہ بارود، وشال- اینٹی ٹینک بار مائن، پراچند- اینٹی ٹینک، 9 x 19 ملی میٹر مشین پستول- اے ایس ایم آئی، مائن فیلڈ مارکنگ ایکوئپمنٹ میک دوئم، لائٹ ٹینک، دکش ڈیفیوزر، ایم بی ٹی ارجن میک- 1 اے، لائٹ مشین گن، پرلے، کیو آر ایس اے ایم،کاربائن- 5.56x 45 ملی میٹر، اے آئی پی سسٹم- ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن، ٹی اے پی اے ایس، اے ایس ٹی آر اے میک-1، ایل سی اے میک 2 اور دیگر شامل ہوں گے۔
ڈی آر ڈی او کی جانب سے ’دفاعی تحقیق اور ترقی میں آتم نربھر بھارت: ہم آہنگی کا نقطہ نظر‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار 20 اکتوبر 2022 کو مہاتما مندر کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ اس کی صدارت عزت مآب وزیر دفاع کریں گے۔ ڈیئر ٹو ڈریم 3 کے فاتحین کو اعزازی وزیر دفاع کی طرف سے انعام دیا جائے گا۔ محترم وزیر دفاع کی موجودگی میں ڈی آر ڈی او نئے ڈی آئی اے- سی او ای ایس کے قیام کے لئے چھ آئی آئی ٹی اداروں اور بھرتیہاریونیورسٹی کے ساتھ اقرار نامے کا تبادلہ کرے گا۔ عزت مآب وزیر دفاع ڈیئر ٹو ڈریم 4 کے مقابلے کا بھی آغاز کریں گے اور چند مونوگراف اور پالیسیاں جاری کریں گے۔
نمائش کے دوران شرکاء اور حاضرین بڑی تقریبات، سیمینارز اور مباحثوں کے ایک سلسلے سے گزریں گے۔ ان میں سے ایک - بندھن - صنعتوں کو ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز کے لائسنس دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دفاعی نمائش 2022 میں بندھن ایونٹ میں 12 صنعتوں کی 15 ایل اے ٹی او ٹی ایس اور 10 ٹیکنالوجیوں کی نمائش ہو گی۔
یہ نمائش انڈیا-افریقہ ڈیفنس ڈائیلاگ کے دوسرے ایڈیشن کی بھی میزبانی کرے گی جس میں 53 افریقی ممالک کو دعوت دی گئی ہے۔ تقریباً 40 ممالک کی شرکت کے ساتھ ایک علیحدہ انڈین اوشین ریجن پلس (آئی او آرپلس) کنکلیو بھی ہونے جارہا ہے۔ دفاعی نمائش 2022 میں منعقد کئے جانے والےسیمیناروں میں حکومت، صنعت، صنعتی انجمنوں، ریاستوں، متعلقہ ماہرین، صائب الرائے اداروں وغیرہ کے نامور پینل اراکین کے ساتھ گہری بات چیت اور خیالات کے تبادلے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس سےشعبے کی مزید ترقی کے لئے سیکھنے، سمجھنے اور عمل کے لئے اہم نکات حاصل ہوں گے۔
*****
U.No:11415
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1867888)
Visitor Counter : 194