بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرسربانند سونووال نے پناجی کے مقام پرشمسی توانائی سے چلنے والی ہائبرڈ تیز رفتار چھوٹے بحری جہاز کا آغاز کیا اور بہتے ہوئے پشتوں اور چبوتروں کا افتتاح کیا


اس قسم کے پروجیکٹوں کی بدولت گواکو ، دنیا بھرکے سیاحوں کے لئے سب سے زیادہ پرکشش مقامات میں سے ایک میں تبدیلی کرنے میں مددملے گی :مرکزی سربانند سونووال

Posted On: 13 OCT 2022 5:09PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہازروانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرسربانند سونووال نے آج پناجی کے مقام پرشمسی توانائی سے چلنے والی ہائبرڈ تیز رفتار چھوٹے بحری جہاز کے سفرکا آغاز کیا اور بہتے ہوئے پشتوں اور چبوتروں کا افتتاح کیا۔ ان دونوں  پروجیکٹوں کی بدولت گوامیں ٹرانسپورٹ کو ماحولیات اورآب وہوا کے لئے  اورزیادہ سازگاربناتے ہوئے ، سیاحت کو فروغ ملنے کا امکان ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-10-13at5.02.38PM02JY.jpeg

وزیرموصوف نے بہتے ہوئے پشتوں اورچبوتروں سے متعلق پروجیکٹ کا افتتاح کیا اوراس کے بعد شمسی توانائی سے چلنے والے ہائبرڈ تیز رفتارچھوٹے بحری جہاز میں سوار ہوئے ۔ بھارت کی اندرونی آبی گزرگاہوں کی اتھارٹی کے ذریعہ فراہم کردہ فنڈس سے آج جن تین پشتوں اورچبوتروں کا افتتاح کیاگیاہے ۔ ان پر9.6کروڑروپے کی لاگت آئی ہے ۔ یہ جیٹیز یعنی پانی پر بہتے ہوئے چبوترے اورپشتے ، ٹھوس کنکریٹ کے ڈھانچے ہیں اور انھیں آسانی  سے نصب کیاجاسکتاہے اوران کے بنانے سے ماحولیات پرکم سے کم اثرپڑتاہے ۔شمسی توانائی سے چلنے والے اس ہائبرڈ تیز رفتار چھوٹے بحری جہاز کی تعمیر کے لئے گواسرکار نے 3.9کروڑروپے کا فنڈ فراہم کیاہے اوراس جہاز میں 60مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ہے ۔ جہاز کے ہائبرڈ ڈیزائن کی وجہ سے ، قدرتی ایندھن پرانحصار کم سے کم  ہوجاتاہے ، جس سے اسے چلانے پرکم خرچ آتاہے اوراس طرح یہ ماحولیات اور آب وہوا کے لئے زیادہ سازگار ، ٹرانسپوٹ کا ذریعہ ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-10-13at5.02.39PMDQJH.jpeg

اس  تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر سربانند سونووال  نے گوا کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کی اوریہ بھی کہاکہ ان دوپروجیکٹوں کی بدولت ریاست ، سیاحوں کے لئے اورزیادہ پرکشش مقام بن گئی ہے ۔ انھوں نے اس بات کو نمایاں طورپر کہاکہ اس قسم کے پروجیکٹ سے ملک میں گوا کو سب سے زیادہ پرکشش مقامات میں سے ایک میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت  نے بندرگاہوں کی جدیدکاری میں ایک زبردست پیش رفت کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-10-13at5.02.39PM(1)Z2RK.jpeg

گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرپرمود ساونت نے کہاکہ شمسی توانائی  کے ہائبرڈ نظام ریاست کے قدرتی  ایندھن پرانحصار میں کمی کرنے میں مدد کریں گے ۔ گوا کے وزیراعلی ٰ نے مطلع کیاکہ اس قسم کے مزید بحری جہاز پورے گوا میں چلائے جائیں گے۔ اس تقریب میں دیگر ممتاز شخصیات  کے علاوہ بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں اورسیاحت کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک ، گواکی ریاستی سرکارکے وزراء بھی موجود تھے ۔

***********

 

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11400

 


(Release ID: 1867635) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi