وزارت دفاع
قومی کھیل 2022 میں سروسز تمغوں کی تعداد میں مسلسل چوتھی مرتبہ سرفہرست
Posted On:
13 OCT 2022 12:10PM by PIB Delhi
سروسز کی ٹیم کے سونے کے 61 ، چاندی کے 35 اور کانسے کے 32 تمغوں گجرات کی میزبانی میں حال ہی میں ختم ہونے والے 36 ویں قومی کھیل 2022 میں تمغوں کی تعداد میں سرفہرست رہنے کو یقینی بنایا ہے۔ مسلح افواج کی بہترین روایات میں، سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ (ایس ایس سی بی) کے زیراہتمام، سروسز ٹیم نے کھیلوں کے دوران غیر معمولی استقامت، مہارت اور کھلاڑیوں کے حقیقی جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس راجہ بھلندرا سنگھ ٹرافی کے قابل فخر فاتح بنے، جو ٹرافی مجموعی طور پر چیمپئنز کو پیش کی گئی۔ قومی کھیلوں میں سروسز کے لیے یہ مسلسل چوتھی مجموعی چیمپئن شپ ٹرافی جیت ہے۔
12 اکتوبر 2022 کو سورت کے پنڈت دین دیال اپادھیائے انڈور اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب میں نائب صدر جناب جگدیپ دھن کھڑ نے ایس ایس سی بی کے صدر کیپٹن ایئر مارشل کے اناتھارمن اور ایس ایس سی بی گروپ کے سکریٹری کیپٹن دنیش سوری کو ٹرافی پیش کی۔ سروسز کی جانب سے ایئر مارشل نے یہ ٹرافی ان تمام حاضر سروس اہلکاروں کو وقف کی جنہوں نے قوم کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ سکریٹری موصوف نے تمغہ جیتنے کا سہرا تمام کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور لگن کو دیا۔
ایس ایس سی بی کا قیام 1919 میں ہوا تھا اور یہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے بانی ممبروں میں سے ایک ہے۔ اسی وراثت کی وجہ سے ایس ایس سی بی کو دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ قومی کھیلوں میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ تینوں خدمات کے بہترین ایتھلیٹس، بھارتی فوج، بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ، کو انٹر سروسز کی سطح پر انتخابی عمل سے گزرنا پڑتا ہے تاکہ قومی کھیلوں اور عالمی فوج کے لیے سروسز کی ٹیم کے حصے کے طور پر انہیں منتخب کیا جاسکے اور میدان میں اتارا جاسکے۔
ایس ایس سی بی انٹر سروسز بھائی چارے اور اخلاقیات کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔ایس ایس سی بی کے کئی سہ فریقی ایتھلیٹس نے اولمپکس اور ایشیائی کھیلوں سمیت بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے تمغے اور اعزازات حاصل کیے ہیں۔ ماضی قریب میں ایس ایس سی بی کی مسلسل کامیابیاں ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سروسز کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ثبوت ہیں۔
*************
ش ح- ش ر–ع ر
U. No. 11362
(Release ID: 1867394)
Visitor Counter : 148