صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے تریپورہ حکومت کی طرف سے منعقدہ شہری استقبالیہ میں شرکت کی

Posted On: 12 OCT 2022 8:31PM by PIB Delhi

بھارت کی صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (12 اکتوبر 2022)  تریپورہ حکومت کی طرف سے ان کے اعزاز میں ٹاؤن ہال میں منعقدہ شہری استقبالیہ میں شرکت کی ۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صدرجمہوریہ نے تریپورہ کے عوام کا ، ان کے گرم جوشانہ استقبال کے لئے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ کی مشترکہ ثقافت ہندوستان کے لئے سرمایہ ناز ہے ۔  تریپورہ کی قبائلی برادری نے جمہوریت اور روایت کے خوبصورت اتحاد کو برقرار رکھا ہے ۔

 

 

صدرجمہوریہ نے کہا کہ فطرت کے نظام کے ساتھ ہم آہنگی میں زندگی بسر کرنا قبائلی معاشرے کاخاصہ ہے ۔ تریپورہ زیادہ تر علاقہ جنگلاتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ قبائلی سماج کے فطری طرز زندگی میں ، اس بیش بہا جنگلاتی دولت کو محفوظ رکھنے میں ایک اہم کردار ا دا کیا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ تریپورہ ’ذمہ دارانہ صرفہ اور پیداوار ‘ کے ہدف کو حاصل کرنے میں سرفہرست رہا ہے ، جسے کہ پائیدار ترقیاتی ہدف 12 میں سال 21-2020 کے دوران شامل کیا گیا تھا ۔  انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ تریپورہ ان دوریاستوں میں سے ایک ہے جن میں پلاسٹک کاکچرا سب سے کم پیدا ہوتا ہے ۔

 

 

صدرجمہوریہ نے اس بات کابھی ذکر کیا کہ تریپورہ بجلی کا اضافی ذخیرہ رکھنے والی ریاست ہے ، جہاں سے بنگلہ دیش کے لئے بجلی برآمد کی جاتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان اس رابطہ کاری  میں دریائے فینی کے اوپر  میتری سیتو کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا  ہے ۔ اسی کے پہلو بہ پہلو ، تریپورہ کے کاروباریوں کے لئے  چٹاکانگ اور آشوگن کی بندرگاہوں سے استفادہ کرنے میں  آسانی پیدا ہوگئی ہے ۔ یہ بات بجا طور پر کہی جاسکتی ہے کہ تریپورہ نےابتدا ہی سے بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کے دوستانہ رشتوں کو مضبوط کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے ۔

صدر محترمہ نےاس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ تریپورہ ایک تعلیمی ہب کے طور پر مسلسل ترقی کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست میں  پہلا اورپیشہ وارانہ تعلیم کے بہت سے ادارے قائم کئے گئے ہیں ، جہاں نہ صرف شمال مشرقی خطے کے ، بلکہ ہندوستان کے دیگر علاقوں اور بیرونی ممالک سےبھی طلباء حصول تعلیم کے لئے آتےہیں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کااظہار کیا کہ تریپورہ  نے  ابتدائی تعلیم کی سطح پر 100 فیصد اندراج کے ہدف کو حاصل کرلیا ہے ۔

اس سے قبل، صدرمحترمہ نےاگرتلہ میں البرٹ اکا جنگی یادگار کا دورہ کیا  اور ان بہادر  سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا  تھا۔

**********

 

ش ح ۔س ب۔ف ر

U.No:11345



(Release ID: 1867340) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi