نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

قومی کھیلوں نے شرکاء کے درمیان ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے جذبے کو فروغ دیا:نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ نے حالیہ برسوں کے دوران ملک میں کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی قابل ذکر ترقی کی ستائش کی

جناب دھن کھر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’وہ دن دور نہیں جب بھارت اولمپک کی میزبانی کرے گا‘

نائب صدر جمہوریہ تین روزہ دورے پر گجرات پہنچے؛ سورت میں 36ویں قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 12 OCT 2022 7:48PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھر نے آج یہاں کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے قومی اتحاد کو توانائی ملتی ہے،جس میں ریاستوں کے ایتھلیٹ ایک ساتھ شامل ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تاعمر تعلق اور ایک مضبوط جذبے کی تعمیر کرتے ہیں۔

پنڈٹ دین دیال اُپادھیائے انڈورر اسٹیڈیم سورت میں آج 36ویں قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے میگا اسپورٹنگ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے ریاستی سرکار کو مبارکباد دی ، جس نے پچھلے کچھ ہفتوں میں مختلف زمروں میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔انہوں نے کہا ’’ایتھلیٹ یہاں سے اچھی یادیں اور قومی پرستی کا ایک نیا ولولہ انگیز جذبہ لے کر جائیں گے۔‘‘

پچھلے کچھ سالوں کے دوران ملک میں کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی قابل ذکر ترقی کا ذکر کرتے ہوئے جناب دھن کھر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ’’ وہ دن دور نہیں جب بھارت اولمپک کی میزبانی کرے گا۔‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اُبھرتی کھیل صلاحیتوں کو صحیح موقع اور اس کو سنوارنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلیت اور غیر جانب دارانہ انتخاب سےتحریک پذیر نئی کھیل تہذیب  گیم چینجر ہے۔

اپنے خطاب میں جناب دھن کھر نے دل کو چھو لینے والے اس واقعے کا ذکر کیا ، جب وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپک میں پدک سے چوک جانے والی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی ہر ممبر سے ذاتی طور سے گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ ’’جیت یا ہار سے زیادہ یہ کھیل کا جذبہ ہے، جومعنی رکھتا ہے۔‘‘

یہ ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ کے طورپر عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا گجرات دورہ ہے۔ جناب دھن کھر نے کہا کہ وہ ریاست کے لوگوں کے پیاراور محبت سے شرابور ہیں۔ قومی ترقی میں گجرات کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’گجرات کے بیٹوں کے ذریعے ماقبل آزادی اور آزادی کے بعد کے عہد میں تاریخی خدمات  دی گئی ہے۔‘‘

تین روزہ دورے پر سورت پہنچے نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھر اور ڈاکٹر سودیش دھن کھر کا سورت ہوائی اڈے پر گجرات کے گورنر جناب اچاریہ دیوورت اور گجرات سرکار کے وزراء و دیگر لوگوں نے استقبال کیا۔ اگلے دو دنوں میں وہ اسٹیچو آف یونٹی اور سابرمتی آشرم کا دورہ کریں گے۔اس کے علاوہ ریاستی سرکار اور کمیونٹی تنظیموں کے ذریعے منعقد کئی پروگراموں میں بھی شامل ہوں گے۔

اس سال کے قومی کھیلوں میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 14500 سے زیادہ کھلاڑیوں ، کوچوں اور عہدیداران نے حصہ لیا، جس کا افتتاح 29ستمبر 2022 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا ، گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت ، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل، گجرات ریاست کے وزراء اور ممبران پارلیمنٹ ، حصہ لینے والے کھلاڑی ، حکام اوردیگر افراد نے کھیلوں کی اس اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11331



(Release ID: 1867308) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati