پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی توانائی کی حکمت عملی  کے مطابق ،گلوبل کامنز، آب وہواکے لئے سازگارطریقہ کارکی جانب تغیراور سب کے لیے  قابل استطاعت  توانائی کی دستیابی، اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے وعدوں کو ذہن میں رکھاجاتاہے: شری ہردیپ ایس پوری


ہندوستان نےہائیڈروجن اورقدرتی ایندھن جیسے ابھرتے ہوئے ایندھنوں کے استعمال سمیت کاربن کے اخراج میں کمی کرنے کی غرض سے بہت  سے اقدامات کئے ہیں: شری ہردیپ ایس پوری

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے ہیوسٹن، ٹیکساس میں گول میز مباحثے میں شرکت کی

Posted On: 12 OCT 2022 11:53AM by PIB Delhi

ہیوسٹن، ٹیکساس میں ‘‘ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک ساجھیداری میں مواقع’’ کے موضوع پر ایک گول میز  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر، جناب۔ ہردیپ ایس پوری نے اظہاررائے کیا کہ اگلی 2 دہائیوں میں عالمی توانائی کی  مانگ میں 25 فیصد اضافہ  اکیلے ہندوستان سے ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی توانائی کی حکمت عملی ،عالمی کامن،  آب وہواکے لئے سازگارطریقہ کارکی جانب تغیر اور سب کے لیے قابل استطاعت توانائی کی دستیابی  اور مسلسل فراہمی  کو یقینی بنانے کے وعدوں کو ذہن میں رکھتی ہے۔ بھارت نے  کاربن  کے اخراج میں کمی سے متعلق اپنے ہدف کی حصولیابی کی غرض سے  بہت سے قدم اٹھائے ہیں، ان میں  ہائیڈروجن اور بائیو فیول یعنی قدرتی ایندھن جیسے ابھرتے ہوئے ایندھن کااستعمال شامل ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کے موجودہ چیلنجنگ ماحول کے باوجود،  آبہ وہواکے لئے سازگار توانائی کی جانب منتقلی اور اس کے موسمیاتی تخفیف کے اہداف کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کم ہونے والی نہیں ہے۔

شری ہردیپ ایس پوری نے یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے زیر اہتمام ‘‘ہندوستان-امریکہ اسٹراٹیجک  ساجھیداری میں مواقع’’ پر ایک گول میز کی صدارت کی۔ گول میز نے 35 کمپنیوں کے 60 سے زائد شرکاء کو اکٹھا کیا، جن میں توانائی کی بڑی کمپنیوں کی سینئر قیادت جیسے ایکسوموبل ، شیورون ، شینیئرے ، لینزاٹیک ، ہنی ویل ، بیکرہیوجیز،ایمرسن اورٹیلوریئن شامل ہیں۔ ہندوستان کے  توانائی سے متعلق سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں (پی ایس یوز)نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر  جناب پردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ہندوستان ،تلاش اور پیداوار کو معقول بنانے ، ترغیب فراہم کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بڑی اصلاحات کر رہا ہے جن کے تحت نو گو ایریاز کو تقریباً 99 فیصد تک کم  کرکے تقریبادس لاکھ مربع کلومیٹرکیا جا رہا ہے۔اور نیشنل ڈیپازٹری رجسٹری وغیرہ کے ذریعے اچھے معیار کے ارضیاتی  جیولوجیکل ڈیٹا دستیاب کرائے جارہے ہیں ۔

ای اینڈ پی سیکٹر کے ساتھ حکومت ہند کی وابستگی کے اشارے کے طور پر، دنیا کے تیل اور گیس کے دارالحکومت (ہیوسٹن) میں خصوصی کوئلہ پرمبنی  میتھین (سی بی ایم) راؤنڈ اور آف شور بولی کے راؤنڈز، جو 2.3  لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ کی پیشکش کرتے ہیں،  کے کھلنے کے بعد، وزیر  موصوف کے ذریعہ حال ہی میں 10 لاکھ مربع کلومیٹر نو گو ایریاز کا آغاز کیا گیا۔

سلسلہ وارٹویٹس  میں ، شری ہردیپ پوری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بائیو فیول یعنی قدرتی ایندھن ، گیس پر مبنی معیشت،  آب وہوا کے لئے سازگارگرین ہائیڈروجن، پیٹرو کیمیکل اور اپ اسٹریم کے شعبوں میں  موجود بے پناہ  امکانات واضح ہے اور ہماری نجی شعبے کی کمپنیوں کے اشتراک سے اسے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ‘‘مودی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کی وجہ سے، عالمی تیل کمپنیوں کی ہندوستانی ای اینڈ پی  میں بے مثال اورغیرمعمولی  دلچسپی  پیداہوگئی ہے۔’’

مباحثہ کا اختتام شرکاء کی جانب سے وسیع بنیاد پر حمایت کے ساتھ کیا گیا تاکہ ممکنہ شراکت داریوں کو آگے بڑھایا جا سکے جو ہندوستان میں روایتی توانائیوں اور نئی توانائیوں دونوں میں بہترین درجے کی جدیدترین  ٹیکنالوجیز لائیں گی۔

***********

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11310


(Release ID: 1867049) Visitor Counter : 149