ریلوے کی وزارت

مسافر سِگمنٹ میں ریلوے کی آمدنی میں 92فیصد کا اضافہ


ریلوے نے ریزروڈ مسافر سِگمنٹ میں 24 فیصد اور اَن ریزروڈ مسافر سِگمنٹ میں 197فیصد کا اضافہ درج کیا

Posted On: 11 OCT 2022 4:42PM by PIB Delhi

 یکم اپریل سے 8؍اکتوبر 2022 کے دوران مجموعی طورپر ہندوستانی ریلوے کی کل ممکنہ آمدنی 33476کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ برس اسی مدت کے دوران ہوئی 17394کروڑ روپے آمدنی کےمقابلے 92فیصد کا اضافہ ہے۔

ریزروڈ مسافر سِگمنٹ میں یکم اپریل سے 8؍اکتوبر 2022 کی مدت کے دوران بُک کئے گئے مسافروں کی کل ممکنہ تعداد42.89 کروڑ ہے، جو  پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 34.56کروڑ کے مقابلے میں 24فیصد کا اضافہ دکھاتاہے۔یکم اپریل سے 8؍اکتوبر 2022کی مدت کے دوران ریزروڈ مسافر سِگمنٹ سے پیدا شدہ ریوینو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 16307کروڑ روپے کے مقابلے میں 26961کروڑ روپے ہے، جو 65فیصد کا اضافہ ہے۔

اِن ریزروڈ(غیر محفوظ)مسافر سِگمنٹ میں یکم اپریل سے 8؍اکتوبر 2022کی مدت کے دوران بُک کئے گئے مسافر وں کی کل ممکنہ تعداد 268.56کروڑ ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 90.57کروڑ تھی۔ یہ 197فیصد کا اضافہ ہے۔غیر محفوظ مسافر سِگمنٹ سے یکم اپریل سے 8؍اکتوبر 2022کی مدت کے دوران 6515کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا، جوپچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 1086کروڑ روپے کے مقابلے 500فیصد کا اضافہ ہے۔

************

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12287



(Release ID: 1866907) Visitor Counter : 106