عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مسوری کے اچھی حکمرانی کے قومی سینٹر این سی جی جی میں بنگلہ دیش کے سول ملازمین کی صلاحیت سازی کا عمل شروع
بنگلہ دیش کے 1800سول ملازمین کو 2025 تک وزارت خارجہ کے اشتراک سے تربیت فراہم کی جائے گی
Posted On:
11 OCT 2022 12:57PM by PIB Delhi
آج مسوری میں اچھی حکمرانی کے لئے قومی سینٹر میں بنگلہ دیش کے سول ملازمین کے لئے فیلڈانتظامیہ میں دو ہفتےکا 53 واں صلاحیت سازی کے پروگرام کا افتتاح کیا گیا ۔ اچھی حکمرانی کے لئے قومی سینٹر (این سی جی جی) میں بنگلہ دیش کے 1500 سول ملازمین کو تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے کی کامیاب تربیت کے مکمل ہوجانے کے بعد مزید 1800 شہری ملازمین کی صلاحیت سازی کا کام شروع کردیا گیا ہے جو 2025 تک مکمل کرلیا جائے گا ۔
ملک میں یہ واحد سینٹر ہے جس نے جو ا سسٹنٹ کمشنرس، اپ ضلع نربھےآفیسرس، ایس ڈی ایم ایس اور ایڈیشنل کمشنرس جیسے بنگلہ دیش کے سول سروس کے 1725 فیلڈ سطح کے افسروں کو تربیت دی ہے ۔ اس نے بنگلہ دیش کے اس وقت کے تمام سرگر م ڈپٹی کمشنروں کو بھی تربیت دی ہے ۔ صلاحیت سازی کے پروگرامو ں کے شروع ہونے کے بعد سے 10 سال گزر گئے ہیں اوراس طرح کئی تربیت پانے والے افسران بنگلہ دیش میں ایڈیشنل سکریٹری اور سکریٹری کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان حکمرانی میں تال میل پیدا ہوا ہے ۔
حکومت ہندنے ملک میں ایک اعلی ادارے کے طور پر 2014 میں اچھی حکمرانی کے قومی سینٹر قائم کیا تھا ۔ اس نے اچھی حکمرانی، پالیسی اصلاحات، تربیت اور صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کی اورایک تھنک ٹینک کے طور پر بھی کام کیا ۔ اس نے ایم ای اے کی شراکت داری سے کئی بیرونی ممالک کے سول ملازمین کی صلاحیت سازی کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔ اس نے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گامبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، بھوٹان، میانمار اور کمبوڈیا جیسے 15 ممالک کے سرکاری ملازمین کوبھی تربیت فراہم کی ہے۔ یہ تربیت شرکت کرنے والے افسران کے لیے انتہائی مفید پائی گئی۔
ترقی پذیر ممالک کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام کا مقصد انہیں جدید ترین علم، ہنر مندی اور دیگر وسائل سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ بڑھتے ہوئے پیچیدہ اور ایک دوسرے پر منحصر دنیا میں موثر عوامی پالیسی کی فراہم کرسکیں ۔ توقع ہے کہ اس سے اچھی حکمرانی اور بالآخر پائیدار ترقی حاصل ہو گی اس کے علاوہ ملک بھر میں بھرپور تجربہ حاصل ہوگا تاکہ کسی پر دوبارہ منحصر نہ رہنا پڑے ۔ مرکز ملک میں اٹھائے جانے والے اقدامات جیسے کہ ای گورننس، ڈیجیٹل انڈیا، عوامی خدمات کو عام کرنے ، پائیدار ترقی کے اہداف تک رسائی، خدمات کی فراہمی میں آدھار کا استعمال، عوامی شکایات کے ازالے کا طریقہ کار اور ساحلی علاقوں کے حوالے سے آفات سے نمٹنے جیسے اقدامات مشترک کر رہا ہے۔
پروگرام کے دوران، شرکاء کو مختلف ترقیاتی کاموں جیسے دہلی میٹرو، اسمارٹ سٹی، مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، سینٹرل انفارمیشن کمیشن، الیکشن کمیشن آف انڈیا وغیرہ کو دیکھنے کے لیے بھی لے جایا جائے گا۔
*****
U.No.11276
(ش ح – ح ا –ف ر)
(Release ID: 1866745)
Visitor Counter : 161