کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس کےوزیر نے گفٹ خصوصی اقتصادی زون کے کام کاج کا جائزہ لیا
جناب گوئل نے گجرات میں گفٹ سٹی میں صنعت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی
جناب گوئل نے گجرات میں زیورات سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان سے انڈیا انٹرنیشنل بلین ایکسچینج (آئی آئی بی ایکس) کے ذریعے سونے کی مسابقتی قیمتیں دریافت کرنے کو کہا
وزیر موصوف نے گجرات کے گفٹ سٹی میں بین الاقوامی مالیاتی خدمات سے متعلق اتھارٹی مراکز(آئی ایف ایس سی اے ) کے نمائندوں سے ملاقات کی
Posted On:
10 OCT 2022 5:51PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے گفٹ سٹی خصوصی اقتصادی زون کے کام کاج اور گجرات میں خصوصی اقتصادی (ایس ای زیڈ) اور ڈی سی گٹ سٹی کے دفتر کے انضباطی پہلوؤں سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
وزیر موصوف نے گفٹ سٹی میں صنعتی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔
جناب گوئل نے میٹنگ کے بارے میں ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘‘ گفٹ سٹی میں صنعت کے نمائندوں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔ یہاں یونٹس قائم کرنے کے فائدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برآمدات کو فروغ دینے اور مینوفیکچرنگ میں ‘میک ان انڈیا’سمیت بہترین تجاویز موصول ہوئیں’’، ۔
>/center>
وزیر موصوف نے گفٹ سٹی میں انٹرنیشنل بلین ایکسچینج (آئی آئی بی ایکس) میں سونے کی تجارت کے تعلق سے امور کو سمجھنے کے لئے بات چیت کی۔ تاکہ گولڈ اسپاٹ ایکسچینج کو بروئے کار لایا جاسکے اور گفٹ آئی ایف ایس سی کے ذریعے زیورات کے برآمد کاروں کے لئے گولڈ میٹل قرضوں کی لاگت کو کم کیا جاسکے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ‘‘انڈیا انٹرنیشنل بلین ایکسچینج (آئی آئی بی ایکس) ، گفٹ سٹی عالمی سطح پر اپنی نوعیت کے عالمی ایکسچینج میں سے ایک ہے۔ زیورات سیکٹر کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ آئی آئی بی ایکس کے ذریعے سونے کی مسابقتی قیمتیں دریافت کریں۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کس طرح بھارت - یو اے ای سی ای پی اے ان کے لیے مواقع کا ایک بڑا ذریعہ ہے ’’۔
انہوں نے آئی آئی بی ایکس پر سونے کی تجارت کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں، جس میں یو اے ای ایف ٹی اے میں حاصل کردہ سونے پر ٹی آر کیو کے استعمال کو آئی آئی بی ایکس سے چلانے کے قابل بنانا شامل ہے۔
جناب گوئل نے گفٹ سٹی میں بین الاقوامی مالی خدمات سے متعلق اتھارٹی کے مراکز(آئی ایف ایس سی اے) کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ڈی سی گفٹ ایس ای زیڈ اور آئی ایف ایس سی اے کے دفتر سے وابستہ ساتھ مختلف انتظامی مسائل کو حل کیا۔
آئی ایف ایس سی اے کو ای پی سی اور برآمد کنند کاروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً برآمدات کے اس جائزے میں حصہ لینا ہے جو وزیر موصوف کی طرف سے کیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کس طرح آئی ایف ایس سی کا مالی بنیاد ی ڈھانچے کے برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
وزیر موصوف نے میٹنگ کے بارے میں ٹوئیٹ کیا، ‘‘آئی ایف ایس سی عالمی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ اقتصادی ترقی کا ایک کلیدی محرک ثابت ہوگا’’۔
جناب گوئل نے گفٹ سٹی میں بینکرز، فنڈ منیجرز، ڈیریویٹیو ایکسچینج مینجمنٹ، ہوا بازی کی صنعتوں نمائندوں کے ساتھ مختلف یونٹوں کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کی اور سی اینڈ آئی، ڈی جی ایف ٹی اور ایس ای زیڈ کے متعلقہ دفاتر کو درپیش ان کے مسائل بھی سنے ۔
وزیر موصوف نے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) کو یہ معلوم کرنے کی بھی ہدایات دیں کہ آیا گفٹ سٹی میں دستیاب سہولیات سے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
اس سے پہلے دن میں، وزیر موصوف نے آئی- ہب میں نوجوان اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی ۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ‘‘جدت طرازی کی روح گجرات اور اس کے لوگوں کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ آئی- ہب میں نوجوان اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کرکے خوشی ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ اس بات کو مشترک کیا کہ کس طرح وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی غیر معمولی سوچ بھارت کے مستقبل کی ترقی کے لئے راستہ ہموار کر رہی ہے”،
*************
ش ح۔ ش ر۔ رض
U. No.11269
(Release ID: 1866727)
Visitor Counter : 129