کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے 12 کوئلہ کانوں کی رقم مختص کرنے کی احکامات جاری کئے
3569 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی پیدا ہونے اور 3208 کروڑ روپے کی پونجی سرمایہ کاری متوقع ہے
Posted On:
10 OCT 2022 6:18PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے کوئلے کی 12 کانوں کے لیے رقم مختص/ کے احکامات جاری کیے ہیں جن کے لیے 17 اگست 2022 کو کول مائن ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن سمجھوتے (سی ایم ڈی پی اے) پر دستخط کیے گئے تھے۔ کوئلے کی12 کانوں میں سے 7 کانیں کول مائنز (اسپیشل پروویژن) ایکٹ2015 کے تحت جب کہ کوئلے کی 5 کانیں مائنز اینڈ منرلز (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ 1957 کے تحت ہیں۔
کوئلے کی 12 کانوں کی مجموعی پی آر سی جن کے لیے رقم مختص کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں 21 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے)اور جیولوجیکل ریزرو 2300 ملین ٹن (میٹرک ٹن) ہے۔ ان کانوں سے پی آر سی کی بنیاد پر 3,569 کروڑ روپے کا سالانہ رقم حاصل ہونے کی توقع ہے اور اس سے تقریبا 3,208 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے گا۔اوراس سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر تقریباً 28,800 لوگوں کو روزگار فراہم ہوسکے گا۔
ان 12 کوئلے کی کانوں کی رقم مختص کرنے کے احکامات کے ساتھ، 83.10 ایم ٹی پی اے کی مجموعی پی آر سی کے ساتھ تجارتی نیلامی کے تحت کل 39 کوئلے کی کانوں کے لیے رقم مختص کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں ریاستی حکومت کو کوئلے کی کان کے پی آر سی کی بنیاد پر 11,380 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی حاصل ہوگی اور اس سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر 1,12,344 لوگوں کے لیے روزگار پیدا ہوگا۔
*************
ش ح۔ ش ر۔ رض
U. No.11264
(Release ID: 1866690)