وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

 جناب سربانند سونووال نے ڈاکٹر جیبا کانتا سائکیا ہومیوپیتھک میڈیکل کالج اوراسپتال کا دورہ کیا

Posted On: 10 OCT 2022 8:10PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج   شمال مشرقی  بھارت  میں ہومیوپیتھک تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے سرکردہ اور  ممتاز حکومتی اداروں میں سے ایک ڈاکٹر جیبا کانتا سائکیا ہومیوپیتھک میڈیکل کالج اور اسپتال کے 47ویں یوم تاسیس کے موقع پر یہاں  کا دورہ کیا۔

طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا،‘‘یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ڈاکٹر جیبا کانتا سائکیا ہومیوپیتھک کالج اوسر اسپتال خطے میں ہومیوپیتھی کے فروغ اور مقبولیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مجھے آپ میں سے ہر ایک کو اس شاندار کامیابی کے لیے مبارکباد دینی چاہیں اور یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیےمیں اپنے نوجوان طلبہ اور ڈاکٹروں سے  درخواست  کرتا ہوں کہ وہ مزید کوشش کریں اور مریضوں کی دیکھ بھال میں مضبوط کردار ادا کریں۔ بڑھتے ہوئے مواقع کے ساتھ، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، کیونکہ لوگوں میں روایتی ادویات کے لیے نئے جوش کے ذریعے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، لہذا پیشہ ورانہ ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو صحت مند اور معیاری زندگی گزارنے میں مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہم اپنے لوگوں کو صحت مند اور خوش حال بنانے کے ایک بڑے مقصد کے ساتھ ان سہولیات کو  بروئے کار لانے  کے لیے پرعزم ہیں جو  موجود شاندار مواقع کو حاصل کرنے کے لیے درکار ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا، ’’ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی آیوش نظام کو بہتر بنانے اور اسے بروئے کار لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ یہ انسانی زندگیوں کے علاج ومعالجہ میں شفا اور افزائش کے لیے جدید طبی طریقوں کے ساتھ کام کر سکے۔ آج، ان کی قیادت میں، روایتی دواؤں کے طریقوں نے بھی جدید دواؤں کی پریکٹس کے ساتھ بہت زیادہ رفتار حاصل کی ہے۔ بھارت  کی آیوش مارکیٹ عالمی منڈی میں 18.2 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو انسانی زندگیوں کو تقویت بہم پہچانے میں آیوش نظام طب کی موثر کن ہونے کو ثابت کرتی ہے۔

اس تقریب میں جورہاٹ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ تپن کمار گوگوئی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ، کامکھیا پرساد تاسا، ، ہتیندر ناتھ گوسوامی ، جورہاٹ کے ایم ایل اے۔ روپ جیوتی کرمی، ماریانی کے ایم ایل اے۔ ڈاکٹر سبھاش کوشک، ڈائریکٹر جنرل، سینٹرل کونسل آف ہومیوپیتھک ریسرچ(سی سی آر ایچ) ؛ ڈاکٹر نارائن دیبناتھ، پرنسپل، ڈاکٹر جیبا کانتا سائکیا ہومیوپیتھک میڈیکل کالج اینڈ اسپتال؛ ، وائس چیئرمین، آسام اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ، سبھاش دتہ ؛ آیوش کی وزارت اور حکومت آسام کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔

ڈاکٹر جیبا کانتا سائکیا ہومیوپیتھک میڈیکل کالج اور اسپتال بھارت  کے شمال مشرقی علاقے میں ہومیوپیتھک تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے اداروں میں  سرکردہ اور  ممتاز  سرکاری اداروں  میں سے ایک ادارہ ہے۔  یہ انسٹی ٹیوٹ آسام میں جورہاٹ کے شمالی علاقے کی طرف واقع ہے جو شہر سے 4 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔ یہ 2 اکتوبر 1975 کو قائم کیا گیا تھا۔ اس کالج کو آسام کا پہلا ہومیوپیتھک انسٹی ٹیوٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے حکومت نے شروع کیا تھا۔جو آسام، خطے میں بی. ایچ. ایم. ایس  کورس چلانے والا پہلا ادارہ بھی ہے۔

*************

 

 

ش ح۔  س ب ۔ رض

U. No.11257




(Release ID: 1866675) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Telugu