امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
جناب امت شاہ نے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بیٹے جناب اکھلیش یادو اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی
ملائم سنگھ یادو کے انتقال سے اتر پردیش اور ملک کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے
جناب ملائم سنگھ یادو اپنی منفرد سیاسی مہارت کے ساتھ کئی دہائیوں تک سیاست میں سرگرم رہے
ایمرجنسی کے دوران انہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے آواز بلند کی، انہیں گراس روٹ لیڈر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے انتقال سے ہندوستانی سیاست کے ایک دور کا خاتمہ ہوگیا ہے
Posted On:
10 OCT 2022 4:01PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب امت شاہ نے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بیٹے اکھلیش یادو اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اپنے ٹویٹس میں امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کے انتقال سے اتر پردیش اور ملک کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔
جناب ملائم سنگھ یادو اپنی منفرد سیاسی مہارت کے ساتھ کئی دہائیوں تک سیاست میں سرگرم رہے۔ ایمرجنسی کے دوران انہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی آواز بلند کی۔ انہیں عوام کی نچلی سطح کے لیڈر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی سیاست میں ایک دور کے خاتمہ ہوگیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان آنجہانی کی روح کو اپنے چرنوں میں جگہ عطا فرمائے۔ اوم شانتی شانتی شانتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-11246
(Release ID: 1866538)
Visitor Counter : 199