صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے پنجاب انجینئرنگ کالج کی صد سالہ تقریبات کے 52ویں کنووکیشن اور اختتامی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 09 OCT 2022 12:28PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج (9 اکتوبر 2022) چندی گڑھ میں پنجاب انجینئرنگ کالج (پی ای سی) کے صد سالہ تقریبات کے 52ویں کنووکیشن اور اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ لاہور میں 1921 میں قائم ہونے والی پی ای سی، تحقیق کے لیے ایک اہم ادارہ بن کر ابھرا ہے اور اس نےعالمی تکنیکی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ یہ ملک کا ایک اہم ادارہ ہے اور ساتھ ہی اس خطے میں تکنیکی تعلیم کا مرکز بھی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی - 2020 میں کہا گیا ہے کہ ایک اچھا تعلیمی ادارہ وہ ہے جس میں ہر طالب علم کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کی جاتی ہے نیز جہاں اچھے بنیادی ڈھانچہ  اور مناسب وسائل کے ساتھ ایک متاثر کن ماحول موجود ہوتا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پی ای سی میں یہ تمام خوبیاں موجود ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ کالج بہترین کارکردگی کے لیے کوشاں رہے گا۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پی ای سی نے ٹیکنالوجی، صنعت، سول سروسز، تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں بہت سے روشن چراغ فراہم کئے ہیں جن میں  اسروس کے سابق چیئرمین اور ہندوستان میں تجرباتی فلوڈ ڈائنامکس تحقیق کی سرکردہ شخصیت پروفیسر ستیش دھون؛ ممتاز ماہر تعلیم اور آئی آئی ٹی دلّی کے باہر ڈائرکٹر پروفیسر آر این ڈوگرا؛ اور میزائل ٹیکنالوجی اور جامع نظام کے ماہر ڈاکٹر ستیش کمار شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ای سی کے ایروناٹیکل انجینئرنگ کے شعبے کے سابق طالبہ، کلپنا چاولہ، ہندوستانی نژاد پہلی خاتون طالبہ بنی تھیں، جنھوں نے سائنس کے لیے اپنی قربانی کی ایک متاثرکن تاریخ رقم کی ہے۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ  پی ای سی نے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کی کلپنا چاولہ چیئر قائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ تکنیکی تعلیمی ا داروں میں طالبات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ملک کی ترقی کو مزید تقویت ملے۔

فارغ التحصیل طلبا سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ چونکہ وہ لامحدود مواقع اور امکانات کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں، اس لیے اِنھیں اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ان مواقع کو کامیابی اور امکانات کو یقین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے انھیں نصیحت کی کہ وہ اپنی زندگی میں جو بھی بننے کا انتخاب کرتے ہیں، اس عمل میں مادر وطن کے تئیں اپنے فرائض کو کبھی فراموش نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ وہ کل کے ہندوستان کے معمار ہیں، ان سے یہ توقع ہے کہ وہ اس باوقار ادارے سے حاصل کردہ عمل کو بھی انسانیت کی خدمت میں استعمال کریں گے۔ انھوں نے ان پر زور دیا کہ وہ مہاتما گاندھی کے ’سروودیا‘ کے پیغام کو اپنی انفرادی ترجیحات میں اوّلین جگہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہر شہری، بالخصوص نوجوانوں کااخلاقی فرض ہے کہ وہ بابا قوم کے اقدار کو عملی جامہ پہنائیں۔

پی ای سی کی کنووکیشن کی تقریب سے ٹھیک پہلے، صدر جمہوریہ نے مرکز کے زیر انتظام چنڈی گڑھ سکریٹریٹ کی نو تعمیر عمارت کا افتتاح کیا۔

ہندی میں صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

*****

U.No.11202

(ش ح - اع - ر ا)  

 



(Release ID: 1866256) Visitor Counter : 141