مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ’ڈرافٹ ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل) سروسز انٹر کنکشن (ایڈریس ایبل سسٹمز) (چوتھی ترمیم) ریگولیشنز، 2022‘ پر تبصرے حاصل کرنے کے لیے وقت میں توسیع کی ہے
Posted On:
07 OCT 2022 6:11PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے متعلقین کے تبصروں/جوابی تبصروں کے لیے 9 ستمبر 2022 کو ڈرافٹ ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل) سروسز انٹر کنکشن (ایڈریس ایبل سسٹمز) (چوتھی ترمیم) ریگولیشنز 2022 جاری کیا تھا۔متعلقین سے تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2022 اور جوابی تبصرے، اگر کوئی ہوں تو، 21 اکتوبر 2022 تک مقرر کی گئی تھی۔
متعلقین نے ’ڈرافٹ ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل) سروسز انٹر کنکشن (ایڈریس ایبل سسٹمز) (چوتھی ترمیم) ریگولیشنز، 2022‘ پر اپنے تبصرے بھیجنے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ اس کے پیش نظر تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 4 نومبر 2022 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوابی تبصرے، اگر کوئی ہوں تو، 18 نومبر 2022 تک بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔وقت آگئے بڑھائےجانے کی مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ای میل پر بھیجے جاسکتے ہیں: advbcs-2@trai.gov.in اور jtadv-bcs@trai.gov.in۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب انیل کمار بھردواج، مشیر (بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون نمبر: +91-11-23237922 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-11158
(Release ID: 1865911)
Visitor Counter : 116