جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے نے ’’سائبر جاگرکتہ دیوس‘‘ منایا
Posted On:
07 OCT 2022 2:03PM by PIB Delhi
ہندوستان کی قابل تجدید توانائی ترقی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے کل ’’سائبر جاگرکتہ دیوس‘‘ منایا، تاکہ تمام ملازمین میں سائبر سیکورٹی بیداری پیدا کی جا سکے۔
جناب پردیپ کمار داس، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)، آئی آر ای ڈی اے نے اس تقریب کا افتتاح جناب چنتن شاہ، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) محترمہ منیشا سکسینا، سی وی او ، اور دیگر سینئر حکام کی موجودگی میں کمپنی کے رجسٹرڈ آفس میں کیا ۔
اس موقع پر، اے کے ایس آئی ٹی سروسز کے انفارمیشن سیکورٹی کنسلٹنٹ جناب آلوک کمار نے سائبر حفظان صحت کے عمل کے بارے میں آئی آر ای ڈی اے ملازمین کے ساتھ اپنی بصیرت کا اشتراک کیا۔
سائبر جاگرکتہ دیواس وزارت داخلہ کی طرف سے شروع کی گئی ایک پہل ہے جس میں تمام سرکاری اداروں کی جانب سے سائبرسیکیوریٹی بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے۔ یہ ہر مہینے کے پہلے بدھ کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد انٹرنیٹ صارفین کو سائبر فراڈ اور سائبر کرائمز سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور حساس بنانا ہے۔
****
U.No: 11149
ش ح۔اک۔س ا
(Release ID: 1865797)
Visitor Counter : 134