امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

قومی لوک عدالت 12 نومبر 2022 کو ملک بھر میں منعقد کی جائے گی


محکمہ امور صارفین زیر التوا صارفین کے مقدمات کو تصفیہ کے ذریعے نمٹانے کے لیے قومی لوک عدالت میں بھیجے گا

Posted On: 06 OCT 2022 7:05PM by PIB Delhi

ملک بھر میں 12 نومبر 2022 کو قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ زیر التوا مقدمات کو تصفیہ کے ذریعے نمٹایا جا سکے۔

لوک عدالت کے نظام کے فوائد اور فریقین کے درمیان باہمی تصفیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جاتی ہے کہ بڑی تعداد میں صارفین کے مقدمات نمٹائے جائیں گے۔

اس مشق کے لیے زمینی سطح پر کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے اور تمام صارفین کمیشنوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے مقدمات کی نشاندہی کریں جن میں تصفیہ کا عنصر موجود ہے اور زیر التوا مقدمات کی فہرست تیار کی گئی ہے جنھیں لوک عدالت میں بھیجا جا سکتا ہے۔ محکمہ کی طرف سے فہرست سازی کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے۔

زیادہ سے زیادہ رسائی اور صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے، محکمہ ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے صارفین، کمپنیوں اور تنظیموں تک پہنچ رہا ہے۔ محکمہ کے پاس 3 لاکھ ایسے فریقین کے فون نمبر اور ای میل ہیں جن کے معاملے کمیشن کے پاس زیر التوا ہیں۔ محکمہ نے ایسے کنزیومر کمیشن کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی ہے جس میں 200 سے زیادہ زیر التوا معاملے ہیں۔

ٹکنالوجی کی مدد سے تمام اسٹیک ہولڈروں کے درمیان ایک علیحدہ لنک بنایا اور گردش کیا جا رہا ہے جس میں کوئی بھی اپنا زیر التوا کیس نمبر اور اس کمیشن کا نام درج کر سکتا ہے جہاں کیس زیر التوا ہے اور آسانی سے اس معاملے کو لوک عدالت میں بھیج سکتا ہے۔ لنک کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

ڈیٹا تجزیہ کار کے ذریعے زیر التوا معاملوں کی سیکٹر وار تقسیم کی نشاندہی کی گئی ہے جیسے کہ بینکنگ کے ساتھ 71379 زیر التوا معاملے، انشورنس کے ساتھ 168827، ای کامرس کے ساتھ 1247، بجلی کے ساتھ 33919، ریلوے کے ساتھ 2316 وغیرہ، اور ایسے صارفین کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

صارفین کے امور کا محکمہ صارفین کمیشنوں میں مقدمات کے نمٹانے کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور آئندہ قومی لوک عدالت کے ذریعے نمٹائے جانے والے زیر التوا صارفین کے مقدمات کو شامل کرنے کا حوالہ دینے کے لیے نیشنل لیگل سروس اتھارٹی (NALSA) کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے مصروف عمل ہے جہاں دونوں فریق کسی ایک تصفیہ پر متفق ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے ہی NALSA سے رابطہ کیا جا چکا ہے۔

اپنے زیر التوا مقدمے کو لوک عدالت میں بھیجنے کے لیے مزید معلومات اور مدد کے لیے، صارفین لوک عدالت کے حوالے کے لیے لنک http://cms.nic.in/ncdrcusersWeb/lad.do?method=lalp کے ذریعے اپنا مقدمہ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں جو اس عمل میں ان کی مدد کرے گی۔ نیز، کنزیومر کمیشن مذکورہ لنک کے ذریعے پورٹل پر ریفر کیے گئے معاملوں کی تازہ ترین فہرست اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

قومی لوک عدالتیں وقفے وقفے سے منعقد کی جاتی ہیں جہاں ایک ہی دن میں سپریم کورٹ سے لے کر ضلع کی سطح تک تمام عدالتوں میں لوک عدالتیں پورے ملک میں منعقد کی جاتی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مقدمات کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

محکمہ امور صارفین کا مشن ترقی پسند قانون سازی کے ذریعے صارفین کے تحفظ اور حفاظت کو مضبوط بنانا، بیداری اور تعلیم کے ذریعے صارفین کو با اختیار بنانا، اور منصفانہ اور مؤثر شکایات کے ازالے کے طریقہ کار تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ نیشنل لیگل سروس اتھارٹی (NALSA) دیگر قانونی خدمات کے اداروں کے ساتھ مل کر لوک عدالتیں منعقد کرتی ہے۔ یہ تنازعات کے ازالے کے متبادل طریقہ کار میں سے ایک ہے، یہ ایک ایسا فورم ہے جہاں عدالتوں/ کمیشنوں میں زیر التوا تنازعات/ مقدمات کو خوش اسلوبی سے طے کیا جاتا ہے/ تصفیہ کیا جاتا ہے۔

ملک میں صارفین کے تقریباً 6,07,996 مقدمات زیر التوا ہیں۔ این سی ڈی آر سی میں تقریباً 22250 مقدمات زیر التوا ہیں۔ اتر پردیش جیسی بڑی ریاستوں میں 28318 زیر التوا مقدمات، مہاراشٹرا 18093 زیر التوا مقدمات، دہلی 15450 زیر التوا مقدمات، مدھیہ پردیش 10319، اور کرناٹک 9615 زیر التوا مقدمات کے ساتھ سب سے زیادہ زیر التوا مقدمات والی ریاستیں ہیں۔ مظفر پور (بہار) میں 1853 مقدمات زیر التوا ہیں، سیوان (بہار) میں 1046، پٹنہ (بہار) 4849، رانچی (جھارکھنڈ) 1044، کھودھا (اڑیسہ) 2308، پوری (اڑیسہ) 1884، بردوان (مغربی بنگال) 1324 کے ساتھ، شمالی 24 پرگنہ (مغربی بنگال) 1195 کے ساتھ، ہاوڑہ (مغربی بنگال) 1253 کے ساتھ، راجرہاٹ (مغربی بنگال) 1148 کے ساتھ، حصار (ہریانہ) 2693 کے ساتھ، روہتک (ہریانہ) 2038، گڑگاؤں (ہریانہ) 1811 کے ساتھ، شملہ (ہماچل پردیش) 1125 کے ساتھ، سنگرور (پنجاب) 2688 کے ساتھ، ایس اے ایس نگر موہالی (پنجاب) 1755 کے ساتھ، امرتسر (پنجاب) 1675 کے ساتھ، چورو (راجستھان، 40 کے ساتھ) 4180 کے ساتھ، بھرت پور (راجستھان) 1605 کے ساتھ، اجمیر (راجستھان) 1977 کے ساتھ، میرٹھ (اتر پردیش) 2461 کے ساتھ، غازی آباد (اتر پردیش) 2442 کے ساتھ، کانپور نگر (اتر پردیش) 3789 کے ساتھ، الہ آباد (اتر پردیش) 3299 کے ساتھ، جھانسی (اتر پردیش) 2070 کے ساتھ، گورکھپور (یو پی) 3067 کے ساتھ، بلیا (یو پی) 2372 کے ساتھ، بستی (یو پی) 1947 کے ساتھ، دہرا دون (اتراکھنڈ) 1225 کے ساتھ، تھریسور (کیرالہ) 6391 کے ساتھ، ایرناکولم (کیرالہ) 2951 کے ساتھ، تھیرواننتھا پورم (کیرالہ) 1782 کے ساتھ، بیلگام (کرناٹک) 2221 کے ساتھ، ترونیل ویلی (تمل نائیڈو) 1242 کے ساتھ، وڈودرا (گجرات) 2079 کے ساتھ، سورت (گجرات)، 2079 کے ساتھ، سورت (گجرات)، 587 کے ساتھ جلگاؤں (مہاراشٹرا) 2020 کے ساتھ، ناگپور (مہاراشٹرا) 2337 کے ساتھ، ناندیڑ (مہاراشٹرا) 5488 کے ساتھ، تھانے (مہاراشٹرا) 3636 کے ساتھ، ممبئی (مضافاتی) (مہاراشٹرا) 2834 کے ساتھ، اندور (مدھیہ پردیش) 2652 کے ساتھ، جبل پور (مدھیہ پردیش) 2463 کے ساتھ، بھوپال (ایم پی) 2160 کے ساتھ، درگ (چھتیس گڑھ) 2593 کے ساتھ، رائے پور (چھتیس گڑھ) 3329، کریم نگر (تلنگانہ) 1338 کے ساتھ سب سے زیادہ زیر التوا مقدمات والے اضلاع ہیں۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 11118



(Release ID: 1865707) Visitor Counter : 151