کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا سے کہا ہے کہ وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فرموں کو عالمی سطح پر لے جانے کے لئے کام کریں


چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو ہمیشہ مساوی اور تمام لوگوں کی شمولیت والی ترقی کے لئے عہد بند رہنا چاہئے:جناب پیوش گوئل

جناب گوئل نے زیادہ سے زیادہ خواتین کو چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کا پیشہ اختیار کرنے کو کہا

وزیر موصوف نے نوجوان سی ایز پر زور دیا کہ وہ صنعت کاری کے راستے تلاش کریں

Posted On: 06 OCT 2022 3:30PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا سے کہا کہ وہ ہندوستان کی چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فرموں کو عالمی سطح کی کمپنیوں کی برابری پر لے جانے کے لئے کام کریں۔ جناب گوئل آج نئی دلی میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E4W6.jpg

وزیر موصوف نے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کو دنیا کے عظیم پیشوں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ کسی دستاویز پر سی اے کا دستخط دستاویز کے متن کو پرزور طور پر مصدقہ بناتا ہے۔ جناب گوئل نے آئی سی اے آئی کی پوری دنیا میں موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا، جس کی 47ملکوں میں 168 شاخیں ہیں۔ دنیا بھر میں 100 مراکز قائم کرنے کے عزم پر آئی سی اے آئی کو مبارکبادی دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس ادارے کو جنوبی امریکہ براعظم میں بھی اپنی موجودگی بڑھانی چاہئے۔

جناب گوئل نے کہا کہ سی اے صاحبان کو ہمیشہ سب کی شمولیت والی ترقی کا پابند ہونا چاہئے۔ کوئی بھی پیچھے نہ چھوٹ جائے۔ ہمیں معاشرے کے ہر طبقے کو اپنے ساتھ لے کر چلنا ہوگا تاکہ سماج کے کمزور طبقے بھی اس سفر میں شامل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مراعات سے محروم افراد کو بھی بہتر طرز زندگی کا حق حاصل ہے اور سی اے صاحبان کو سب کی شمولیت والی ترقی کر کے ان کے حقوق کو محفوظ کرنا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ اب ہندوستان صلاحیتوں کا منبع سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے قوم کی جانب سے تیار کردہ سب سے عمدہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سی اے صاحبان نہ صرف یہ کہ اپنے ہم وطنوں کی توقعات پر پورا اتریں گے، بلکہ دنیا کی امیدوں پر بھی کھرے ثابت ہوں گے۔

جناب گوئل نے نوجوان سی اے صاحبان پر زور دیا کہ وہ آڈیٹنگ، اکاؤنٹنگ ، مینجمنٹ کنسلٹنگ کے ساتھ ساتھ صنعت کاری کے راستے بھی دریافت کریں۔ انہوں نے ہندوستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے اداروں پر زور دیا کہ وہ ناری شکتی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رابطے رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زیادہ تعداد میں خواتین سی اے بنیں اور آئی سی اے آئی کو جوائن کر کے اسے زیادہ مضبوط بنائیں۔

وزیر موصوف نے ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وضع کردہ پنچ پرن کے بارے میں بات کی اور کہا کہ یہ اصول اگلے 25برس تک ہماری رہنمائی کریں گے، جبکہ ہم آزادی کے 100 برس کی جانب بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پانچ عہد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے لئے بہت اہم ہیں۔

ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے پہلے عہد پر بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے کہا کہ وہ شہری اور دیہی ہندوستان کے درمیان کی خلیج ، ترقی پذیر ہندوستان اور ترقی یافتہ ہندوستان، امیر اور غریب ، سرمایہ کار اور صنعت کار کے درمیان کی خلیج کو پاٹنے کے لئے کام کریں اور  2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جناب مودی نے ہماری روز مرہ کی زندگی سے نوآبادیاتی ذہنیت کو ختم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

وزیر موصوف نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہندوستان کی مالا مال تاریخ، روایات، وراثت، ثقافت، اس کے روایتی نظریئے وسودھیو کٹم بکم پر فخر کریں اور ہندوستان کی  فطرت اور پائیداری کی گہری جڑوں پر ناز کریں۔  جناب گوئل نے کہا کہ قدیم ترین وقتوں سے ہماری تہذیب نے قدرت کی اہمیت کو سمجھا اور کرۂ ارض ہمیں جس شکل میں ملا، ہم اسے اور زیادہ بہتر بناکر جائیں۔

وزیراعظم کی جانب سے اتحاد کی اپیل پر بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان دنیا کو ایک متحد شکل پیش کرے۔ انہوں نے پیشہ ور افراد اور اداروں سے اتحاد کی علامت بننے کو کہا۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کثرت میں وحدت والا ایک عظیم ملک ہے۔

جناب گوئل نے وزیراعظم کی جانب سے کرتویہ یعنی فرض پر زور دینے کا ذکر کیا اور کہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا عہد فرض کے تصور کی ایک عمدہ مثال ہے۔ اس عہد میں عمدہ کارکردگی، اقدار و اخلاقیات، ایمانداری، آزادی، اعتماد اور یکجہتی شامل ہے۔ اس میں صدق دلی اور دیانتداری سے کام کرنے کا عہد ہے اور بدعنوانی سے پاک ہندوستان کا تصور ہے اور ملک کے وسائل کو بہترین طریقے سے اور مؤثر ڈھنگ سے بروئے کار لانے کی بات شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اس عہد میں انکساری، احترام اور معاشرے کی ضرورتوں کے تئیں کام کرنے کی بات ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1865670) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu