وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کویت میں پہلا ٹریننگ اسکواڈرن

Posted On: 05 OCT 2022 6:55PM by PIB Delhi

آئی این ایس تیر ، سجاتا اور سی جی ایس سارتھی پر مشتمل فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن(ون ٹی ایس) کے بحری جہاز 04 اکتوبر 22 کوکویت کے بندرگاہ الشویخ پہنچے۔ان  بحری جہازوں کو تربیتی تعیناتی کے طور پر خلیج فارس میں تعینات کیا گیا ہے۔

بحری جہازوں کا کویتی بحری افواج کے سینئر افسران، بارڈر گارڈ اور ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکاروں کے علاوہ اسکولی بچوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ تین روزہ پورٹ کال میں پیشہ ورانہ مصروفیات، کراس شپ وزٹ، کمیونٹی آؤٹ ریچ اور سماجی روابط شامل ہیں۔

کوچی میں واقع ون ٹی ایس کے بحری جہاز ہندوستانی بحریہ کی تربیتی کمان، جنوبی بحری کمان کا حصہ ہیں۔

ون ٹی ایس کی تعیناتی کا مقصد تربیت یافتہ افراد کو سمندر اور بندرگاہوں سے واقفیت کے مختلف ارتقاء سے روشناس کرانا ہے۔ موجودہ تعیناتی تربیت حاصل کرنے والوں کو ہمارے سمندری پڑوس میں  دوست ممالک کے ساتھ ہندوستان کے سماجی سیاسی، فوجی اور سمندری روابط سے روشناس کرانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)KXQG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)Z1G5.jpeg

۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

11081

 

 


(Release ID: 1865427) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Marathi