وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے 23.23 کلو گرام سونا ضبط کیا ہے جس کی قیمت 11.65 کروڑ روپئے ہے؛ اسے شمال مشرقی سرحدوں سے اسمگل کیا جارہا تھا؛ 4 افراد گرفتار


شمال مشرقی کوریڈور میں ، ڈی آر آئی کے ذریعے ستمبر 2022 کے مہینے میں 121 کلو گرام سونا ضبط کرنے کے  11 واقعات

Posted On: 05 OCT 2022 2:08PM by PIB Delhi

ریوینیو انٹلیجنس کی ڈائرکٹوریٹ (ڈی آر آئی) کے ذریعے، شمال مشرق میں   سونے کی حالیہ ضبطگی، بنگلہ دیش اور میانمار کی شمال مشرقی سرحدوں کے ذریعے سونے اسمگلنگ میں اضافہ ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔جبکہ یہ  سرحدیں ماضی میں اسمگلنگ کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں، صرف ستمبر 2022 کے مہینے میں ہی 121 کلو گرام سونے کی ضبطگی کے 11 ہونے والے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ  شمال مشرقی کوریڈور اب بھی ، اسمگلروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

ایک مخصوص انٹلیجنس پر کارروائی کرتے ہوئے، اور پٹنہ، دلّی اور ممبئی میں تین مربوط کارروائیوں میں ، ریوینیو انٹلیجنس کی ڈائرکٹوریٹ (ڈی آر آئی ) نے  33.40 کروڑ روپئے کی مالیت کا 65.46 کلو گرام غیرملکی سونا ضبط کیا ہے۔اس سونے کو گھریلو کوریئر کی کھیپ میں ، ایزوال سے ممبئی بھیجا گیا تھا۔ سونے کو عام تھیلوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا جنھیں ملبوسات قرار دیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CAU2.jpg

غیر ملکی سونے کو گاڑیوں میں چھپانے کی نمائش کرنے والی تصاویر

اسی راستے سے ، اسمگلنگ کے ایک اور معاملے میں ، ڈی آر آئی نے اسمگل شدہ غیر ملکی اصل سونے کی ایک اور بڑی کھیپ پکڑی ہے جس کا وزن تقریباً 23.23 کلو گرام تھا اور جس کی قیمت 11.65 کروڑ روپئے (لگ بھگ) تھی، جسے میانمار سے اسمگل کیا جارہا تھا۔ خصوصی انٹلیجنس سے یہ معلومات حاصل ہوئی کہ غیرملکی سونے کو ، میزورم میں چمفائی- ایزوال سے مغربی بنگال کے کولکاتہ شہر تک گاڑی میں  پوشیدہ کرکے اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پابندی شدہ اشیاء کو روکنے کے لیے 28 - 29 ستمبر 2022 کو مربوط کارروائی کی گئی۔ڈی آر آئی کے افسران نے ، سلی گوڑی – گواہاٹی کو منسلک کرنے والی شاہراہ پر نظر رکھے ہوئے نگرانی کی۔ دو مشتبہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے چار مسافروں کو  شناخت کرکے روک لیا گیا۔ دو دن میں دونوں گاڑیوں کی مکمل چھان بین اور تلاشی کے بعد، گاڑی کی باڈی میں  21 سلینڈر کی شکل میں چھپایا گیا 23.23 کلو گرام سونا برآمد ہوا۔اس معاملے میں سونا اس لیے ڈھالا گیا تھا تاکہ کراس -  ممبر میٹل پائپ کے اندر خاص طور پر بنائے گئے مقام میں یہ سونا فٹ ہوجائے، جو دونوں گاڑیوں کے پچھلے پہیوں اور سسپنشن کے پیچھے دائیں اور بائیں  ریلز کو جوڑتا ہے۔ برآمد شدہ سونا، میانمار سے زوکھاؤتھر سرحد کے ذریعے  ہندوستان میں اسمگل کیا جارہا تھا۔ اس فوری معاملے میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 

مہینے میں ہونے والے دیگر 9 معاملات میں ، ڈی آر آئی نے ملک کے شمال مشرقی حصے سے ، ملک کے باقی حصوں میں   مختلف کیریئرز کے طور پر آنے والوں سے 27 کلو گرام اسمگل شدہ سونا برآمد اور ضبط کیا۔ نشاندہی کرنے اور پتہ لگانے کے ان سلسلوں نے، ملک کے شمال مشرقی حصے سے ، ہندوستان میں غیر ملکی سونے کی اسمگلنگ کے نئے طریقہ کار کا پتہ لگانے میں مدد کی ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہے۔

*****

U.No.11074

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1865349) Visitor Counter : 253