پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امریکہ-ہندوستان جامع صاف توانائی شراکت داری (یو ایس آئی ایس سی ای پی) کے وزارتی مذاکرات 07 اکتوبر 2022 کو ہوں گے


ہندوستان کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر  جناب ہردیپ ایس پوری اور امریکہ کی سکریٹری توانائی محترمہ جینیفر گرانہوم اس مکالمے کی مشترکہ صدارت کریں گے

جناب ہریپ ایس پوری،موسمیاتی لچکدار شہری بنیادی ڈھانچے پر عالمی بینک کے عہدیداران کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 05 OCT 2022 12:55PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہریپ ایس پوری، 06 سے 11 اکتوبر 2022 تک ، امریکہ کے شہر واشنگٹن  ڈی سی اور  ہیوسٹن میں  ایک سرکاری اور کاروباری وفد کی قیادت کریں گے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ، وزیر موصوف 07 اکتوبر 2022 کو امریکہ – ہندوستان  جامع صاف توانائی شراکت داری (یو ایس آئی ایس سی ای پی)  کے وزارتی مکالمے میں،  امریکہ کی سکریٹری برائے توانائی محترمہ جینیفر گرانہوم کے ساتھ معاون صدارت کریں گے۔

نوتشکیل شدہ یو ایس آئی ایس سی ای پی کو امریکہ – بھارت موسمیاتی اور صاف توانائی ایجنڈے 2030 شراکت داری کے مطابق شروع کیا گیا ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ، اپریل 2021 میں منعقدہ موسمیاتی سربراہی اجلاس میں کیا تھا۔

شراکت داری، توانائی کی حفاظت اور جدت کو آگے بڑھانے کے لیے جاری رکھتی ہے؛ ا بھرتی ہوئی صاف توانائی کی ٹیکنالوجیوں کو بڑھاوا دیتی ہے؛ اور  5 ستونوں کے ذریعے تکنیکی حل کی تعیناتی کرتی ہے:

 

 

 

(i)تیل اور گیس کا ذمے دارستون  (ii) بجلی اور توانائی کی کارکردگی کا ستون  (iii) قابل تجدید توانائی کا ستون   (iv) پائیدار ترقی کا ستون  (v)  ابھرتے ہوئے ایندھن اور ٹیکنالوجیوں کا ستون۔

وزیر موصوف، موسمیاتی لچکدار شہری بنیادی ڈھانچے پر ، عالمی بینک کے عہدیداران کےساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ – ہندوستان کاروباری کونسل کے ساتھ اور ہیوسٹن میں امریکہ – بھارت جامع شراکت داری فورم کے ساتھ، دو ایگزیکٹیو گول میز کانفرنسوں میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر موصوف، امریکہ میں قائم توانائی کی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

*****

U.No.11072

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1865327) Visitor Counter : 128


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil