سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ادویات کی ترسیل کا ایک حل کینسر سے نمٹنے اور اس کےعلاج کو بہتر بنا سکتا ہے
Posted On:
04 OCT 2022 3:10PM by PIB Delhi
گولڈ نینو پارٹیکلز کے استعمال کے ساتھ ادویات کی جسم میں ترسیل کا ایک نیا علاقہ رُخی طریقہ کینسر سے نمٹنے اور اس کےعلاج کو بہتر بنا سکتا ہے۔
کینسر کی 200 سے زیادہ مختلف معلوم قسمیں ہیں جن کا علاج سر دست جراحی، کیموتھراپی اور ریڈی ایشن تھراپی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے بہت سے کینسر ٹھیک ہوسکتے ہیں اگر جلد پتہ چل جائے اور مؤثر طریقے سے علاج کیا جائے۔دستیاب علاج بہر حال وقت طلب، مہنگے اور متعدد دیگر ضمنی اثرات کو متحرک کرتے ہیں۔ اس طرح صحت کے حق میں علاج کے حقیقی فوائد کینسر کے مریضوں تک مؤثر طور سے نہیں پہنچ پاتے۔
راجستھان کی ایمیٹی یونیورسٹی واقع جے پور کے محققین نے نینو بائیوٹیکنالوجیکل طریقوں کی مدد سے علاج کے ایجنٹ تیار کئے ہیں۔ ان میں 'گولڈ نینو پارٹیکلز' کا ایک انوکھا حل استعمال کیا گیا ہے جو کینسر کی بیماری سے نمٹنےاور اس کے مؤثر علاج کے لئے جسم میں علاقہ رُخی مخصوص ادویات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
ایمیٹی سینٹر فار نینو بائیوٹیکنالوجی اینڈ نینو میڈیسن (اے سی این این) کے ڈاکٹر ہیمنت کمار ڈیما، ڈاکٹر اکھیلا اماپاتھی اور پروفیسر ایس ایل کوٹھاری نے 'گولڈ نینو پارٹیکلز' حل تیار کیا ہے جو ایک مخصوص فنکشنل سطح کے ساتھ ہے۔ اس میں بائیو مالیکیولز اور اینٹی بائیوٹکس شامل ہیں تاکہ کینسر کے انسداد کا عمل بہتر طور پر کیا جا سکے۔ یہ عمل
ری اکٹیو آکسیجن اسپیسیز (آر او ایس) کی منتخب نسل کے ذریعہ کی جاتا ہے۔ نتائج مظہر ہیں کہ گولڈ نینو پارٹیکلز پر مناسب سطح کا کورونا کینسر کے موثر علاج کے لیے ضروری تھا۔
تحقیق کا دائرہ فنکشنل سلور نینو پارٹیکلز کا استعمال کرتے ہوئے پھیپھڑوں کے کینسر کے خلیوں کی طرف بڑھایا گیا تھا اور سلور نینو پارٹیکلز کی سطح کی کیمسٹری سے پیدا ہونے والے منتخب کینسر مخالف اثر کو کولائیڈز اینڈ سرفیسز اے: فزیکو کیمیکل اینڈ انجینئرنگ اسپیکٹس جرنل میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں ظاہر کیا گیا۔ دونوں مطالعات نے فنکشنل نینو پارٹیکلز کے کینسر مخالف اقدامات کی میکانزم کے بارے میں گہری معلومات فراہم کی۔ یہ تحقیق جاپان کی میازاکییونیورسٹی کے محققین کے ساتھ ایک عالمی کوشش تھی۔ آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹییونیورسٹی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ اب یہ ٹیم تیار شدہ نینو پارٹیکلز پر کلینیکل اسٹڈیز کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
گولڈ نینو پارٹیکلز کی کچھ اہم فزیک کیمیکل خصوصیات اور حیاتیاتی مطالعے کا کام فوئیر-ٹرانسفارم انفراریڈ سپیکٹروسکوپی (ایف ٹی آئی آر)، فلوروسینٹ مائیکروسکوپی سہولیات پر کیا گیا ہے جو حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے ایس اینڈ ٹی انفراسٹرکچر (ایف آئی ایس ٹی) پروگرام کی بہتری کے لئے فنڈ کے ذریعے حاصل کیے گئے تھے۔ یہ مطالعہ کینسر سے بہتر طور پر نمٹنے اور اس کےعلاج کے نئے مواقع سامنے لائے گا اور مستقبل کی نینو میڈیسن کے لئے کینسر سے بھی آگے کی راہ ہموار کرے گا۔
اشاعتی لنکس:
https://doi.org/10.1016/j.colsurfa.2020.125484
https://doi.org/10.1016/j.colsurfa.2022.129809
(الف) کرکومین سنتھیسائزڈ گولڈ نینو پارٹیکلز کے محلول، (ب) آئیسونی کوٹینک ایسڈ ہائیڈرزائڈ کے ساتھ ان کی سطح کو فعال کرنے کے بعد۔
محققین ڈی ایس ٹی- ایف آئی ایس ٹی اعانت یافتہ فلوروسینٹ مائیکرواسکوپی کی سہولت استعمال کرتے ہوئے۔
***
ش ح۔ع س ۔ک ا
(Release ID: 1865173)
Visitor Counter : 338