وزارت دفاع
سکریٹری دفاع ہندوستان-برطانیہ دفاعی مشاورتی گروپ(ڈی سی جی) میٹنگ کی شریک صدارت کر رہے ہیں
Posted On:
04 OCT 2022 5:29PM by PIB Delhi
سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے 03 اکتوبر 2022 کو لندن میں اپنے ہم منصب جناب ڈیوڈ ولیمز، برطانیہ کے مستقل انڈر سکریٹری برائے دفاع کے ساتھ ہندوستان-برطانیہ کے دفاعی مشاورتی گروپ(ڈی سی جی) کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔
دونوں رہنماؤں نے گروپس کی متعدد باہمی خدمات اور دیگر دفاعی تعاون کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر اجے کمار نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون سے متعلق وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے دفاعی صنعتی تعاون کے لیے نئے شعبوں پر غور کیا، سائبر اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے ڈومینز کو تلاش کیا اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
بعد ازاں سیکرٹری دفاع نے برطانیہ کے این ایس اے سر ٹم بیرو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی۔ انہوں نے کئی اہم دفاعی اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
*****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-11051
(Release ID: 1865172)
Visitor Counter : 155