وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کا گلوبل نیوز فورم 2022 سے اہم خطاب

Posted On: 04 OCT 2022 3:15PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج نئی دہلی میں گلوبل نیوز فورم 2022 کے اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔ ایشیا پیسیفک خطے کی مختلف خبر رساں اداروں کے نمائندوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مروگن نے محسوس کیا کہ یہ اجتماع نوراتری کے مبارک موقع پر ہو رہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بحران کے وقت ٹیلی ویژن نیوز چینلز کو ہوشیاری اور سچائی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اعتماد کو اس کی پابندی  کا سب سے بڑا ذریعہ بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل نیوز فورم کا عنوان 'بحران کے وقت سچائی اور اعتماد' بہت موزوں ہے اور عالمی وبا کوویڈ19 کے بعد اس کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے جسے انفوڈیمک بھی کہا جاتا ہے ۔

ڈاکٹر مروگن نے مزید کہا کہ یہ فورم خیالات اور تجربات کے تبادلے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ذرائع ابلاغ کو جمہوریت میں اس کے چوتھے ستون کے طور پر اولین اہمیت حاصل ہے۔ ڈاکٹر موروگن نے یہ بات اس وقت اجاگر کی جب انہوں نے کہا کہ پرسار بھارتی نے عالمی وبا کے دوران معلومات کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف بحران کے دوران جعلی خبریں اور غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں وہیں دوسری طرف اس برائی کے خلاف بیداری پیدا کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہو گیا ہے۔

ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے سیکرٹری جنرل مسٹر جواد متقی نے کہا  کہ ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین 70 سے زیادہ ممالک میں 250 ممبران کے ساتھ سب سے بڑی براڈکاسٹنگ یونین ہے اور 3 بلین سے زیادہ سامعین تک رسائی کی صلاحیت کی حامل ہے۔ مسٹر متقی نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیا پیسیفک ایک متنوع خطہ ہے جس میں چھوٹے اور بڑے دونوں طرح کےمختلف ثقافتوں،معیشت اور حکمرانی کے نظام  والے ممالک ہیں۔ انہوں نے اس تمہید کے ساتھ کہ یونین اپنی مشترکات پر توجہ دیتی ہے اور تنوع کا احترام کرتی ہے مزید کہا کہ تنوع بہر حال کوئی خطرہ نہیں بلکہ موقع فراہم کرتا ہے۔

پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب میئنک اگروال نے کہا کہ ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈکاسٹروں کے اجتماعی مفاد کو فروغ دینے اور خطے میں براڈکاسٹروں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کے لئے ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے ذریعے ادا کئے جانے والے کردار کی پرسار بھارتی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ترکی کے شہر استنبول میں 2019 میں ہونے والی آخری میٹنگ کے 3 سال بعد ذاتی شراکت والییہ میٹنگ ہو رہی ہے۔

پرسار بھارتی نے ہمیشہ عوامی نشریات کے اعلیٰ معیارات کے لئے کام کیا ہے اور لوگوں نے اس کی معروضیت کی قدر کی ہے۔ عالمی وبا کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے جناب اگروال نے عالمی وبا کے دوران فرضی خبروں کے خطرے کا فعال طور پر مقابلہ کرنے کا سہرا دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے سر باندھا اور اجتماع کو بتایا کہ پریس انفارمیشن بیورو کے تحت حقائق کی جانچ کرنے والی ایک اکائی بھی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے حاضرین کو مزید بتایا کہ فون پروگرام ’’ڈاکٹرز اسپیک‘‘  20 علاقائی زبانوں میں نشر کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سامعین کے سوالات کے جوابات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ وسیع تر میڈیا برادری ملک کو عالمی وبا سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے میں اہم رہی۔

ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین (ابو) کے بارے میں

ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین 1964 میں ایک غیر منافع بخش، غیر سرکاری، غیر سیاسی، پیشہ ورانہ انجمن کے طور پر خطے میں نشریاتی اداروں کی ترقی میں مدد کے اختیار کے ساتھ قائم کی گئی تھی جس کا صدر دفتر اس وقت ملائیشیا کے کوالالمپور میں ہے۔ ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگیونین ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈکاسٹروں کے ساتھ ساتھ صنعت کے اہم کارگزاروں کے اجتماعی مفادات کو فروغ دیتا ہے اور اراکین کے لئے علاقائی اور بین اقوامی میڈیا کے تعاون کو بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بحرالکاہل کے خطے، ایشیاء (جنوب مشرق، شمالی، جنوبی، وسطی)، مشرق وسطیٰ،یورپ، شمالی افریقہ اور شمالی امریکہ کے 67 سے زائد ممالک میں اس کے 253 سے زائد اراکین ہیں۔ تقریباً 2 بلین  ممکنہ سامعین تک اس کی رسائی ہے۔

دوردرشن (ڈی ڈی) اور آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) دونوں ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین  کے مکمل ممبر ہیں۔ آل انڈیا ریڈیو سال 1964 میں ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین  کے بانی رکن میں شامل رہا جبکہ دور درشن نے 1976 میں اے بییو میں شمولیت اختیار کی۔

گلوبل نیوز فورم 2022 ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کا تین روزہ سالانہ نیوز ایونٹ ہے جس میں میڈیا اور صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف نشریاتی اداروں سے تقریباً 80 غیر ملکی شرکاء کی میزبانی کی جاتی ہے۔ اس سال کے پروگرام کا مرکزی خیال ’’بحران کے وقت سچائی اور اعتماد‘‘ کے حوالے سے دنیا بھر میں رائج نشریاتی اور صحافت سے متعلق مختلف اہم مسائل پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ گلوبل نیوز فورم کی کارروائی 3 سے 5 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1865171) Visitor Counter : 103