وزارت دفاع

سنجیو کشور نے نئے ڈائیریکٹر جنرل آرڈیننس (سی اینڈ ایس) کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 04 OCT 2022 1:44PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SanjeevKishorePicture0F7N.jpg

 

انڈین آرڈیننس فیکٹری سروس کے 1985 بیچ کے افسر جناب سنجیو کشور نے جناب ایم جی گرگ کی سبکدوشی پر ایک اکتوبر 2022 سے ڈائریکٹر جنرل آرڈیننس سی اینڈ ایس کی حیثیت سے چارج سبھال لیا ہے۔ ڈی جی او سی اینڈ ایس کا چارج سنبھالنے سے پہلے جناب سنجیو کشور کولکاتہ میں ڈائریکٹوریٹ آف آرڈیننس (کو آر ڈیننس اینڈ سروسز ) میں ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل  آر ڈیننس تھے۔

جناب  کشور کئی اعلیٰ عہدوں  پر فائض رہے جن میں آرمرڈ وہیکل نگم لیمیٹڈ (اے وی این ایل)کےپہلے  سی ایم ڈی  کا عہدہ شامل ہے اس کے علاوہ وہ 2021 میں بھارت سرکار کی طرف سے تشکیل دئے گئے 7 میں سے ایک نئے ڈی پی ایس یو پر بھی  فائض رہے ۔ انہوں نے سرکاری محکمہ سے لیکر کورپوریشن تک آرمرڈ فیکٹریوں   کے مسلح  گروپ کی منتقلی کو یقینی بنایا۔ اے وی این ایل نے اپنی قیادت میں اپنے کام کاج کے پہلے 6 ماہ میں ریکارڈ منافع درج کیا۔

سی ایم ڈی کی تقرری سے قبل جناب کشورنے ہیوی وہیکل فیکٹر ایچ وی ایف اودی کے جنرل مینجر  اور دہرادون  کی آپٹو الیکٹرانک  فیکٹری او ایل ایف کے جنرل مینجر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام د یں۔جناب کشور نے مختلف حیثیت سے اورمختلف تکنیکی ماحولیات میں بھی خدمات انجام د یں۔انہیں دفاعی پیداوار بڑھانے کے لئے ان کی غیر معمولی اور گراں قدر خدمات کے لئے آیودھ بھوشن ایوارڈ اور سنتو سہانے میموریل شیلڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.11038



(Release ID: 1865046) Visitor Counter : 123