مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

رہائش کا عالمی دن  2022 ‘خلا کا دھیان رکھنے اورکسی کو نہ کسی بھی جگہ کو پیچھے چھوڑنے’کے موضوع کے ساتھ منایا گیا


یہ موضوع  ایک مضبوط یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ ہم ایک زیادہ با صلاحیت مستقبل کی طرف تعمیر کے رُخ پر کسی بھی شہری اور کسی بھی جگہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتے: جناب ہردیپ ایس پوری

اہم شہری مقاصد اور اقدامات جامع اور مساوی ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کے آئینہ دار : جناب ہردیپ ایس پوری

Posted On: 03 OCT 2022 4:53PM by PIB Delhi

آج عالمی یوم رہائش 2022 منانے کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں اپنے کلیدی خطبہ میں ہاؤسنگ، شہری امور، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے کہا کہ یہ موضوع ایک مضبوط یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ اُس وقت ہم کسی بھی شہری اور کسی بھی جگہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتے جب ہم زیادہ با صلاحیت مستقبل کی تعمیر کے رُخ پر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OYGM.jpg

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے آج وگیان بھون میں عالمییوم رہائش 2022 منایا۔ جناب ہردیپ ایس پوری، وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور جناب کوشل کشور،  سکریٹری، ایم او ایچیو اے جناب منوج جوشی،یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر،یو این ہیبی ٹیٹ جناب شومبی شارپ  کے علاوہ  کئی دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب ہردیپ ایس پوری نے کہا کہ عالمی وبا نے شہروں اور انسانی بستیوں میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات، کمزوریوں اور چیلنجوں کے مسئلے کو اجاگر کیا۔ اس نے قومی اور مقامی حکومتوں کو پائیدار ترقی کے مقاصد کے مرکزی عہد کی تکمیل کی خاطر ایک تبدیلی کے راستے پر گامزن ہونے کے لئے متحرک کیا،یعنی 'کسی کو پیچھے نہ چھوڑیں'۔ ہندوستان میں اس کوشش نے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پرایاس' کی شکل اختیار کی۔

رہائش کا عالمی دن 2022 کا موضوع  گاندھیائی فلسفہ ’انتودیا سے سروودیا‘ سے بھی گہرائی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم شہری مقاصد اور اقدامات جامع اور مساوی ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کے آئینہ دار ہیں۔

خاص طور پر اور حکومت ہند کی عمومی طور پر وزارت کی مختلف اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ پردھان ماتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، پی ایم سوانیدھی اسکیم، دین دیال انتودیایوجنا-نیشنل اربن لائیولی ہوڈ مشن، سوچھ بھارت مشن جیسی اسکیمیں کمزور اور پسماندہ طبقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تصور کی گئی ہیں۔

جناب ہردیپ ایس پوری نے مزید کہا کہ اس سال کے عالمییوم رہائش کا موضوع ہمیں متعلقہ موضوعات پر مزید بات چیت کرنے اور اختراعات کو تصور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ یہیقینی بنایا جا سکے کہ 'کوئی بھی اور کوئی جگہ پیچھے نہیں چھوٹی'۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آب و ہوا میں تبدیلی کی طرح عالمی وبا بھی ہندوستان کے شہری علاقوں کو مستقل طور پر تبدیل کرنے جا رہی ہے۔ تاریخی طور پر اس طرح کے جھٹکے شہری مناظر میں مستقل تبدیلیوں کا باعث بنتے آئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے شروع کردہ شہری بحالی کے تحت، ہندوستان کے خود انحصار اور پیداواری شہر جلد ہی اس سماجی و اقتصادی تبدیلی کی کیمیا تیار کر لیں گے جو ہندوستان کو اپنے شہریوں کے لیے مطلوب ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف کے مرکزی عہد یعنی 'کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنے' کے عہد کو حقیقت  میں بدلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DP87.jpg

تقریب میں اپنے خطاب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے اگلے 25 برسوں کے لئے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق شہروں کو صاف ستھرا، سرسبز اور اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار بنانے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ نے ہر سال اکتوبر کے پہلے پیر کو ہماری رہائش گاہوں کی حالت اور مناسب پناہ گاہ کے لیے سب کے بنیادی حق پر غور کرنے کے لئے عالمییوم رہائش کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس دن کا مقصد دنیا کو یہیاد دلانا بھیہے کہ ہم سب کے پاس اپنے شہروں اور قصبوں کے مستقبل کو تشکیل دینے کی طاقت بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔

سال 2022 میں عالمییوم رہائش (ڈبلیو ایچ ڈی 2022) 'خلا کا دھیان رکھنے اورکسی کو نہ کسی بھی جگہ کو پیچھے چھوڑنے' کے موضوع کے تحت  شہروں اور انسانی بستیوں میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور چیلنجوں کے مسئلے کی طرف متوجہ ہے۔رہائش کا عالمی دن 2022 بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور کمزوریوں کی طرف توجہ مبذول کروانے کی کوشش کرتا ہے جن کی شدت تین بحرانوں - کوویڈ-19، آب و ہوا اور تنازعات کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1864852) Visitor Counter : 161