کامرس اور صنعت کی وزارتہ

نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کے ذریعہ تجویز کردہ تین اہم سڑک رابطہ پروجیکٹ


غازی پور - بلیا یوپی/ بہار سے 4-لین ہائی وے کی تعمیر، یوپی میں موجودہ سڑک کو 2-لین سے 4-لین میں اپ گریڈ کرنا، اور یوپی، اتراکھنڈ میں مراد آباد اور کاشی پور بائی پاس

Posted On: 03 OCT 2022 4:20PM by PIB Delhi

’پی ایم گتی شکتی‘ کے ادارہ جاتی فریم ورک کے تحت تشکیل دیے گئے نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) نے 3 اہم سڑک رابطہ منصوبوں کی سفارش کی ہے۔ یہ ہیں غازی پور - بلیا - یوپی/ بہار ریاستی سرحد سے چار لین ہائی وے کی تعمیر، اتر پردیش میں موجودہ سڑک کو 2-لین سے 4-لین تک بہتر اور اپ گریڈ کرنا اور یوپی، اتراکھنڈ میں مراد آباد اور کاشی پور بائی پاس۔

تمام 3 پروجیکٹس ملٹی موڈیلیٹی، آسان سفر، اور زمین کے حصول کے نقطہ نظر سے روڈ ویز کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے اہم ہیں۔

این پی جی کی 33ویں میٹنگ میں تجویز کے ایک حصے کے طور پر، 3 اہم ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مندرجہ ذیل سفارشات پیش کی گئیں:

 

I۔ غازی پور - بلیا - یوپی / بہار ریاستی سرحد سے چار لین ہائی وے کی تعمیر

بہتر مال برداری، اور اتر پردیش میں بین ریاستی کنیکٹیویٹی کے لیے۔ یہ تجویز 4 لین والی ہائی وے (گرین فیلڈ میں) کے لیے کی گئی تھی تاکہ (لکھنؤ، وارانسی، اعظم گڑھ اور ماؤ شہروں) کے اقتصادی مراکز کو جوڑا جا سکے۔ یہ جنوبی بہار سے دہلی تک مختصر ترین رابطہ کو یقینی بنائے گا۔ بکسر میں دریائے گنگا پر ایک پُل تعمیر کیا جا رہا ہے جو جنوبی بہار سے دہلی کے رابطے کو بڑھا دے گا یہ پروجیکٹ بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریفک اور بین ریاستی رابطے کے لیے لکھنؤ-پٹنہ کے درمیان سفر کے وقت کو 3.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کم کر دے گا۔ ہائی وے لکھنؤ دفاعی راہداری کے لیے دو پوائنٹس (بنارس اور پوروانچل ایکسپریس وے) پر کام کرے گا۔

 

II۔ اتر پردیش میں موجودہ سڑک کو 2-لین سے 4-لین تک بہتر اور اپ گریڈ کرنا

سڑکوں کی تجدید اور بہتری کے لیے 2 لین سڑکوں کو 4 لین میں بنانے کی تجویز تھی۔ تجویز 4 - ایک لین بائی پاس پالیا - شاہجہاں پور - ہردوئی - لکھنؤ کے لیے ہے۔ یہ پروجیکٹ وزارت داخلہ کے ہند-نیپال بارڈر روڈ پروجیکٹ (آئی این بی آر پی) کی منصوبہ بند سرحدی سڑکوں کا ایک حصہ ہے جو ہند-نیپال سرحد کو رابطہ فراہم کرتا ہے اور ایس ایس بی کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ بردوئی نیشنل پارک سے رابطے کو بھی یقینی بنائے گا۔ اس سے مال برداری اور ٹریفک کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ ہوگا۔

 

III۔ یوپی، اتراکھنڈ میں مراد آباد اور کاشی پور بائی پاس

یہ تجویز 4 لین والے بائی پاس پروجیکٹ (براؤن فیلڈ) کے لیے تھی تاکہ بھیڑ بھاڑ میں کمی اور سفر کے وقت کو کم کیا جا سکے۔ یہ پروجیکٹ اتر پردیش - اتراکھنڈ - بائی پاس کے درمیان بین ریاستی رابطہ فراہم کرتا ہے جو خطے کے بڑے اقتصادی مراکز کو جوڑتا ہے۔ یہ ہندوستان - بنگلہ دیش اور ہندوستان - بھوٹان - بنگلہ دیش کے لیے تجارتی راستے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ جم کاربیٹ نیشنل پارک کے لیے رابطہ فراہم کرے گا۔

نیٹ ورک پلاننگ گروپ کے اراکین نے مزید مربوط منصوبہ بندی اور مطابقت پذیر عمل درآمد کے تصورات کے کچھ اجزا تجویز کیے ہیں اور منصوبوں کے لیے تیز تر کلیئرنس اور تعاون کو یقینی بنایا ہے۔ پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے ذریعے آنے والے سالوں میں ان پروجیکٹوں کو نافذ کرنا ممکن ہوگا۔

این پی جی کے پاس بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں کے پلاننگ ڈویژنز کے سربراہ ہیں جن میں، وزارت ریلوے، ایم او آر ٹی ایچ، پاور، ایم او پی این جی، ڈی او ٹی، ایم او سی اے، ایم او پی ایس ڈبلیو، محکمہ ٹرانسپورٹ، وزارت بندرگاہ و آبی گزرگاہ، پی ڈبلیو ڈی، پی ایس یو، پی ایم ٹی، ڈی ایس ایس ایم اور پی پی پی شامل ہیں۔ لاجسٹک ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی پی ایم گتی شکتی کے سیکرٹریٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10999



(Release ID: 1864851) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Telugu