ریلوے کی وزارت
500 میل ایکسپریس ٹرینوں کی رفتار تیز، 130 سروسز (65 جوڑے) کو نئے آل انڈیا ریلوے ٹائم ٹیبل میں سپر فاسٹ زمرے میں تبدیل کیا گیا
ریلوے نے یکم اکتوبر 2022 سے اپنی نئی "ٹرین ایک نظر میں(ٹی اے جی) " جاری کی
سال 2022-23 کے دوران میل ایکسپریس ٹرینوں کے لیے ہندوستانی ریلوے کی وقت کی پابندی تقریباً 84فی صد ہے
Posted On:
03 OCT 2022 5:23PM by PIB Delhi
ریلوے کی وزارت نے اپنا نیا آل انڈیا ریلوے ٹائم ٹیبل جاری کیا جسے "ٹرینز ایٹ اے گلانس (ٹی اے جی)" کے نام سے جانا جاتا ہے جو یکم اکتوبر 2022 سے لاگو ہے۔ نئی ٹرینیں ایک نظر میں (" نیوٹرینز ایٹ اے گلانس (ٹی اے جی)") بھی یکم اکتوبر، 2022 ہندوستانی ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یعنی (لنک ہے)۔۔۔ www.indianrailways.gov.in https://indianrailways.gov.in/railwayboard/view_section.jsp?lang=0&id=0,1,304,366,537,2789)
نئے ٹائم ٹیبل میں تقریباً 500 میل ایکسپریس ٹرینوں کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔ ٹرینوں کی رفتار 10 منٹ سے 70 منٹ کے درمیان بڑھائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 130 خدمات (65 جوڑوں) کو سپر فاسٹ زمرے میں تبدیل کرکے تیز کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر تمام ٹرینوں کی اوسط رفتار میں تقریباً 5فی صد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مزید ٹرینوں کے چلانے کے لیے تقریباً 5فی صد اضافی راستوں کی دستیابی ہوئی ہے۔ سال 2022-23 کے دوران میل ایکسپریس ٹرینوں کے لیے ہندوستانی ریلوے کی وقت کی پابندی تقریباً 84فیصد ہے جو کہ 2019-20 کے دوران حاصل کی گئی تقریباً 75فی صد کی وقت کی پابندی سے تقریباً 9فی صد زیادہ ہے۔ نئے ٹائم ٹیبل کی دیگر جھلکیاں https://www.pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1863836 پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-11006
(Release ID: 1864834)
Visitor Counter : 203