وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل مینس – کم – میرٹ اسکالرشپ اسکیم کے لیے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں پندرہ اکتوبر 2022 تک توسیع

Posted On: 03 OCT 2022 3:52PM by PIB Delhi

این ایم سی ایم ایس ایس برائے سال 2022-23 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر 2022 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ’نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم' کے تحت معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلبا کو کلاس VIII میں ان کے ڈراپ آؤٹ کو روکنے کے لیے وظائف دیے جاتے ہیں، اور انھیں ثانوی مرحلے میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ہر سال نویں جماعت کے منتخب طلبا کو ایک لاکھ تازہ وظائف دیے جاتے ہیں اور ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور لوکل باڈی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے لیے کلاس X سے XII تک ان کی تجدید کی جاتی ہے۔ اسکالرشپ کی رقم سالانہ 12000 روپے ہے۔

نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس)، نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر موجود ہے، جو کہ طلبا کو دی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔ این ایم ایم ایس ایس وظائف ڈی بی ٹی موڈ کے بعد پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے منتخب طلبا کے بینک کھاتوں میں براہ راست تقسیم کیے جاتے ہیں۔ یہ 100 فیصد مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے۔

وہ طلبا جن کے والدین کی تمام ذرائع سے آمدنی سالانہ 3,50,000 سے زیادہ نہیں ہے وہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ اسکالرشپ کے انعام کے لیے انتخابی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے طلبہ کے پاس کلاس VII کے امتحان میں کم از کم 55 فیصد نمبر یا اس کے مساوی گریڈ ہونا چاہیے (ایس سی/ایس ٹی طلبہ کے لیے 5 فیصد کی چھوٹ)۔

آئی این او لیول (ایل1) کی تصدیق کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022 ہے اور ڈی این او لیول (ایل2) تصدیق کی آخری تاریخ 15 نومبر 2022 ہے۔

 

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10998


(Release ID: 1864809) Visitor Counter : 167