وزارتِ تعلیم

نوجوان مصنفین کی سر پرستی  کی خاطر وزیر اعظم کی اسکیم - یووا دوئم کا آغاز

Posted On: 02 OCT 2022 5:54PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے آج نوجوان مصنفین کی سرپرستی کے لئے وزیراعظم کی اسکیم - یووا دوئم کا آغاز کیا۔ یہ ملک میں پڑھنے، لکھنے اور کتابی ثقافت کو فروغ دینے کی خاطر نوجوان اور ابھرتے ہوئے مصنفین (30 سال سے کم عمر) کو تربیت دینے کے لئے مصنف کی سر پرستی کا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد ہندوستان اور ہندوستانی تحریروں کو عالمی سطح پر پیش کرنا ہے۔ 22 مختلف ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے مصنفین کی بڑے پیمانے پر شراکت کے ساتھ  یووا کے پہلے ایڈیشن کے نمایاں اثرات کے پیش نظر اب یووا دوئم شروع کیا جا رہا ہے۔

 

یووا دوئم (نوجوان، آنے والے اور ورسٹائل مصنفین) کا آغاز، نوجوانوں کو ہندوستان کی جمہوریت کو سمجھنے اور اس کی تعریف کرنے کی ترغیب دینے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔یووا دوئم انڈیا ایٹ 75 پروجیکٹ (آزادی کا امرت مہوتسو) کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد جمہوریت (ادارے، واقعات، لوگ، آئینی اقدار - ماضی، حال، مستقبل) کے مرکزی خیال سے متعلق صنفین کی نوجوان نسل کے نقطہ نظر کو ایک جدید اور تخلیقی انداز میں سامنے لانا ہے۔اس طرح یہ اسکیم ایسے مصنفین کی ایک صف تیار کرنے میں مدد کرے گی جو ہندوستانی ورثے، ثقافت اور علمی نظام کو فروغ دینے کے پس منظر میں مضامین پر لکھ سکتے ہیں۔

 

وزارت تعلیم کے تحت نیشنل بُک ٹرسٹ، انڈیا اس معاملے میں عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر مینٹرشپ کے اچھی طرح سے طے شدہ مراحل کے تحت اس اسکیم کے مرحلہ وار نفاذ کو  یقینی بنائے گا۔ اس اسکیم کے تحت تیار کردہ کتابیں نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا کے ذریعہ شائع کی جائیں گی، اور دوسری ہندوستانی زبانوں میںان کے ترجمے بھی کئے جائیں گے۔  اس میں ثقافت اور ادب کے تبادلے کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کو فروغ دیا جا سکے۔ منتخب نوجوان مصنفین دنیا کے چند بہترین مصنفین سے بات چیت کریں گے اور ادبی میلوں وغیرہ میں شرکت کریں گے۔

 

اس اسکیم سے مصنفین کی ایک صف تیار کرنے میں مدد ملے گی جو ماضی، حال اور مستقبل کو سمیٹتے ہوئے ہندوستان میں جمہوریت کے مختلف پہلوؤں پر لکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ اسکیم خواہشمند نوجوانوں کو اپنے آپ کو بیان کرنے اور ملکی اور بین اقوامی مجالس میں ہندوستان کی جمہوری اقدار کا ایک جامع نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے ایک ونڈو بھی فراہم کرے گی۔ اس اسکیم کو اس بنیاد پر تصور کیا گیا ہے کہ 21 ویں صدی کے ہندوستان کو ہندوستانی ادب کے سفیروں کی تیاری کے لئے نوجوان مصنفین کی ایک نسل سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظر کہ ہمارا ملک کتابوں کی اشاعت کے میدان میں تیسرے نمبر پر ہے اور ہمارے پاس دیسی ادب کا خزانہ موجود  ہے، ہندوستان کو چاہئے کہ وہ ان خصوصیات کو عالمی سطح پر پیش کرے۔

 

نئی تعلیمی پالیسی 2020 میں نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے اور  سیکھنے کا ایک ایکو سسٹم بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس طرح نوجوان قارئین / متعلمین کو مستقبل کی دنیا میں قائدانہ کردار کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے سرفہرست ہے جن کی کل آبادی کا 66 فی صد ہے۔ یہ آبادی صلاحیت سازی اور اس طرح قوم کی تعمیر کے لئے استعمال ہونے کی منتظر ہے۔ نوجوان تخلیقی مصنفین کی نئی نسل کی رہنمائی کے مقصد سے اعلیٰ سطح پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس سیاق و سباق میںیووا دوئم اسکیم  تخلیقی دنیا کے مستقبل کے لیڈروں کی بنیاد رکھنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔

 

یووا دوئم (نوجوان، ابھرتے ہوئے اور ہمہ گیر مصنفین) کا شیڈول حسبِ ذیل ہے:

 

* اسکیم کا اعلان 2 اکتوبر 2022۔

* آل انڈیا مقابلے کے ذریعے 2 اکتوبر 2022 سے 30 نومبر 2022 تک کُل 75 مصنفین کا انتخاب کیا جائے گا۔

https://www.mygov.in/

کے ذریعے مقابلے منعقد ہوں گے۔

* موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ یکم دسمبر 2022 سے 31 جنوری 2023 تک کیا جائے گا۔

* کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان 28 فروری 2023 کو کیا جائے گا۔

* نوجوان مصنفین کو یکم مارچ 2023 سے 31 اگست 2023 تک نامور مصنفین/ سرپرستوں کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔

* سرپرستی کے تحت شائع شدہ کتابوں کے پہلے سیٹ کا 2 اکتوبر 2023 کو اجرا کیا جائے گا۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

U    NO   10958



(Release ID: 1864626) Visitor Counter : 190