جل شکتی وزارت

گاندھی جینتی اور سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر صاف گنگا کے لیے قومی مشن نے دہلی کے آئی ٹیاو کے چھٹ گھاٹ پر صفائی مہم کی قیادت کی


صفائی مہم کے دوران چھٹ گھاٹ کے پورے حصے کی صفائی کی گئی

این ایم سی جی کے  ایم ایل ڈیایس ٹی پی 1300 منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ، آنے والے مہینوں میں پانی کے معیار میں واضح فرق نظر آئے گا۔

ہم چاہتے ہیں کہ دہلی کے لوگ دریائے جمنا پر فخر کریں: ڈی جی،این ایم سی جی

Posted On: 02 OCT 2022 5:23PM by PIB Delhi

گاندھی جینتی اور سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر، جناب جی اشوک کمار، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) نے پارٹنر این جی اوز، ڈی جی بی ، ایم سی ڈی، طلباء، گنگا وچارمنچ، رضاکار وغیرہ کے ساتھ مل کر دہلی کے آئی ٹی او چھٹ گھاٹ پر صفائی مہم کی قیادت کی۔ صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی صفائی مہم کے دوران چھٹ گھاٹ کے پورے حصے کو صاف کیا گیا، جن این جی اوز نے اس میں حصہ لیا ان میںایسوائی اے، وائیایسایسایس،  ٹری کریز فاؤنڈیشن، بھارٹیم،  ایفا و وائی، آر وائیایف  ، یو بی ایسایس، ٹاٹا کنسلٹنگانجینئرسلمیٹیڈ وغیرہ شامل ہیں۔ ہر سال گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھتا دیوس منایا جاتا ہے۔

نمامی گنگے پروگرام کے تحت، دہلی میںیمنا کے کنارے پر باقاعدگی سے صفائی مہم مہینے کے ہر چوتھے ہفتہ اور فروری 2022 سے مہینے کے ایک اور اہم دن این جی اوز اور دیگراسٹیکہولڈرز کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔ "ہم دریائے جمنا کی صفائی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، خاص طور پر دہلی کے حصے میں۔ سال 2022 میں دہلی میں 1300 ایم ایلڈی سے زیادہسیوریجٹریٹمنٹ کی گنجائش پیدا کرنے کے لیےاین ایم سی جی کے ایس ٹی پی پروجیکٹوں کی تکمیل کے ساتھ، آنے والے مہینوں میں پانی کے معیار میں واضح فرق نظر آئے گا،" جناب کمار نے مزید کہا، "ہم چاہتے ہیں کہ دہلی کے لوگ دریائے جمنا پر فخر کریں۔

پروگرام کے تحت پروجیکٹوں میں تیزی آئی ہے اور گنگا طاس میں 2022 تک تقریباً 1300 ایم ایلڈی کیٹریٹمنٹ کی صلاحیت مکمل ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے ارتھ گنگا کے تصور کے بارے میں بھی بات کی جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے پیش کی گئی تھی اور کہا کہ "بڑے پیمانے پر قدرتی کھیتی کو فروغ دینے سمیت بہت سارے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔"

ڈی جی،این ایم سی جی نے یہ بھی بتایا کہ ارتھ گنگا کے تحت، دریا کے کنارے گنگا آرٹس کا اہتمام کرنے کی پہل بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔ سوچھتا دیوس کے موقع پر این ایم سی جی نے آج سہکار بھارتی کے تعاون سے دہلی کے سُر گھاٹ پر ’جے شرییمنا آرتی‘ کا اہتمام کیا۔ دریائے گنگا کی معاون ندیوں کی صفائی، خاص طور پر دریائے جمنا کی بحالینمامی گنگے پروگرام کے بڑے مقاصد میں سے ایک ہے۔ حال ہی میںکورونیشن ستون پر 318 ایم ایلڈی صلاحیت کا ایس ٹی پی شروع کیا گیا ہے جبکہ جمنا کیاویرلتا اور نرملتا کو یقینی بنانے کے لیےنمامی گنگے پروگرام کے تحت 3 دیگر اہم ایس ٹی پی دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ان میںرٹھالا، کونڈلی اور اوکھلا شامل ہیں، جو ایشیا کے سب سے بڑےایس ٹی پی ایس میں سے ایک ہیں۔ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے نالیوں سے جمنا میں جانے والے سیوریج کو روکنے میں مدد ملے گی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-10962

 



(Release ID: 1864563) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu