سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک نقل وحمل اورقومی  شاہراہوں کی وزارت  نے صفائی ستھرائی اور زیرالتوا حوالوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی ڈرائیو 2.0 کا آغاز کیا

Posted On: 02 OCT 2022 2:54PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے صفائی اور زیر التواء حوالوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی ڈرائیو 2.0 کا آغاز کیا۔ یہ مہم وزارت اور اس کے ماتحت دفاتر یعنی این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل، آئی آر سی اور آئی اےایچ ای میں چلائی جا رہی ہے۔ خصوصی مہم2.0 کے تحت تقریباً 1200 مقامات پر صفائی مہم چلائی جا رہی ہے جس میں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے تمام فیلڈ دفاتر، ٹول پلازا اور سڑک کنارے سہولیات شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z7QG.jpg

 

سڑک نقل  وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب گریدھر ارمان نے اس موقع پر ٹرانسپورٹ بھون میں اس وزارت کے افسران اور ملازمین سے صفائی ستھرائی کا عہد کروایا۔ انہوں نے تمام افسران سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران مختلف زمروں - ایم پی ریفرنس، پی ایم او ریفرنس، عوامی شکایات، پارلیمنٹ کی یقین دہانی وغیرہ کے تحت زیر التواء ریفرنسز کو نمٹانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے وزارت اور اس کے تمام ماتحت دفاتر کو ہدایت کی کہ وہ فیصلہ سازی میں زیادہ سے زیادہ 4 درجے کی پیشکش کے چینل سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022HEL.jpg

 

این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل نے مہم کی شروعات کی  نشاندہی کرنےکےلئے  ملک بھر میں اپنے  سبھی  افسروں اورملازمین کوصفائی ستھرائی کاحلف دلایا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JJC2.jpg

 

سکریٹری نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ بدعنوانی سے پاک نظام کو یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری کاموں میں مکمل دیانتداری اور انتہائی صفائی کو برقرار رکھیں۔ افسران کو عوام کی ضروریات کے بارے میں حساس ہونا چاہیے اور ان کی شکایات کو جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ سکریٹری نے مہم کے دوران قومی شاہراہ کو گڈھوں سے پاک رکھنے اور رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کی صفائی کے لیے خصوصی کوششیں شروع کرنے کی ہدایت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E6TN.jpg

 

سکریٹری نے دفتر کے احاطے کو صاف ستھرا رکھنے میں ہاؤس کیپنگ اسٹاف کے تعاون کو سراہا اور انہیں ایک یادگاری تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے افسران اور ملازمین کے ساتھ ٹرانسپورٹ بھون کے احاطے میں 'شرمدان' دیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ بھون کمپلیکس کا بھی دورہ کرکے مجموعی صفائی کا معائنہ کیا۔

 

ش ح ۔ا م۔

U:10955

 



(Release ID: 1864526) Visitor Counter : 102