ریلوے کی وزارت
انڈین ریلوے نے ستمبر کے مہینے میں 115.80 میٹرک ٹن مال کی لوڈنگ کا اب تک کا بہترین ریکارڈ بنایا
اپریل سے ستمبر 2022 تک مجموعی مال کی لوڈنگ 736.68 ایم ٹی رہی ہے، جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.14 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے
Posted On:
02 OCT 2022 10:24AM by PIB Delhi
انڈین ریلوے نے ستمبر 22 میں 115.80 میٹرک ٹن (ایم ٹی) ماہانہ فریٹ لوڈنگ کا اب تک کا بہترین ریکارڈبنایا ہے۔ ستمبر کے مہینے میں اضافی لوڈنگ 9.7 ایم ٹی رہی ہے یعنی 2021 میں درج ستمبر کے پچھلے بہترین اعداد و شمار کے مقابلے میں 9.15 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی، انڈین ریلوے نے مسلسل 25 مہینے تک سب سے بہترین ماہانہ مال کی ڈھلائی درج کی۔
ریلوے نے کوئلے میں 6.8 میٹرک ٹن کی اضافی لوڈنگ حاصل کی ہے، اس کے بعد لوہے میں 1.2 میٹرک ٹن اور دیگر سامان میں 1.22 میٹرک ٹن، سیمنٹ اور کلنکر میں 0.4 میٹرک ٹن اور کھاد میں 0.3 میٹرک ٹن کی اضافی لوڈنگ حاصل کی ہے۔ مالی سال 2022-23 میں آٹوموبائل لوڈنگ میں اضافہ مال برداری کی تجارت کی ایک اور خاصیت رہی اور مالی سال2022-23 میں ستمبر تک 2712 ریک لوڈ کیے گئے ہیں جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 1575 ریک لوڈ کیے گئے تھے یعنی 72.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2022 تک مجموعی طور پر مال برداری 736.68 میٹرک ٹن رہی ہے جبکہ2021-22 میں668.86 میٹرک ٹن تھی یعنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 10.14 فیصداضافے کے ساتھ 67.83 میٹرک ٹن کی اضافی لوڈنگ درج کی گئی ہے۔ مال برداری این ٹی کے ایم (نیٹ ٹن کیلو میٹر) ستمبر 2021 کے 63.43 بلین سے بڑھ کر ستمبر 22 میں 69.97 بلین ہو گئی ہے، جو 10.3 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں این ٹی کے ایم میں بھی 17.1فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بجلی اور کوئلہ کی وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل میں بجلی گھروں کو کوئلے کی سپلائی بڑھانے کے لیے انڈین ریلوے کی مسلسل کوششیں ایک بار پھر ستمبر کے مہینے میں مال برداری کی کارکردگی کی ایک اہم خصوصیت رہی ہے۔ بجلی گھروں کو کوئلے کی لوڈنگ (گھریلو اور درآمدی دونوں)میں ستمبر میں 6.2 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے، جس میں گزشتہ سال 35.8 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 42.00 میٹرک ٹن کوئلہ بجلی گھروں میں سپلائی کیا گیا تھا یعنی 17.3 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ مجموعی طور پر، سال کی پہلی ششماہی میں، انڈین ریلوے نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29.3 سے زیادہ اضافے کے ساتھ 64.53 میٹرک ٹن سے زیادہ اضافی کوئلہ بجلی گھروں کو لوڈ کیا ہے۔
اجناس کے لحاظ سے اضافے کی شرح ظاہر کرتی ہے کہ انڈین ریلوے نے تقریباً تمام اجناس کے زمروں میں مندرجہ ذیل شرح نمو کے ساتھ موثر اضافہ درج کیا ہے:
اجناس
|
تبدیلی (ایم ٹی)
|
تبدیلی کا فیصد
|
کوئلہ
|
6.8
|
14
|
سیمنٹ اور کلنکر
|
0.4
|
3.4
|
پی او ایل
|
0.29
|
8.19
|
کھاد
|
0.33
|
7.9
|
کنٹینر (گھریلو)
|
0.09
|
6.15
|
بقیہ دیگر اجناس
|
1.2
|
14.1
|
خام لوہا
|
1.2
|
10.8
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
10949
(Release ID: 1864492)
Visitor Counter : 150