مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

فائیو جی کا آغاز ہندوستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی تاریخ میں ایک سنہرے الفاظ کا دن ہے :جناب اشونی ویشنو


وزیر اعظم کے ذریعہ انڈیا موبائل کانگریس 2022 میں جی-5 لانچنگ تقریب سے خطاب

Posted On: 01 OCT 2022 4:59PM by PIB Delhi

یہ کہتے ہوئے کہ آج کا دن ہندوستان میں ٹیلی کام شعبے کی تاریخ میں سنہرے الفاظ کا دن ہے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ ٹیلی کام ڈیجیٹل انڈیا کا گیٹ وے ہے اور اس دور میں ایک مضبوط ٹیلی کام سیکٹر میں منتقلی کی ضرورت ہے۔  وہ وزیر اعظم کے ذریعہ انڈیا موبائل کانگریس 2022 کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس اور ہندوستان میں جی-5 خدمات کے آغاز کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

 

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹیلی کام شعبے کو اسٹریٹجک سیکٹر کا درجہ دیا ہے اور اس شعبے کی تمام جہتوں کے بارے  رہنمائی دی ہے اور ٹیلی کام ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیراعظم نے اس سیکٹر کو ریگولیٹری یعنی ضابطے کی یقین دہانی کرائی اور اس شعبے کا شفاف نظام بنایا جو اب تک قانونی چارہ جوئی کی زد میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں آج ٹیلی کام سیکٹر ایک ابھرتی ہوئی صنعت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ آج جی-5 کے آغاز سے تعلیم، صحت، زراعت، لاجسٹکس، ڈیجیٹل اکانومی کے شعبوں میں زبردست ترقی ہوگی اور مواصلات کا چہرہ بدل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اختراعی ماڈل کے ساتھ آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں آخری میل تک رسائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزیر موصوف نے بی ایس این ایل کو مارکیٹ اسٹیبلائزنگ فورس کا درجہ دینے اور1,64,000 کروڑ روپے کے پیکیج کی سیکشن دینے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جو ہندوستانی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے کے لیے ایک تاریخی واقعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ٹیلی کام مینوفیکچرنگ میں ایک بڑی بنیادی تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شری مودی جی نے 4G اور 5G کے لیے دیسی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا چیلنج دیا اور ہندوستان ٹیکنالوجی کی ترقی میں آگے بڑھ رہا ہے اور اب دنیا ہندوستانی ٹیلی کام ٹیکنالوجی کی طرف دیکھ رہی ہے۔

مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنہ چوہان نے اپنا استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کلیئر کال کے تحت ہندوستان آتم نر بھر بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ اس کے تحت ہندوستان نے اب جی-4 اور جی5 تیار کیا ہے اور مستقبل میں جی 6 تیار کرے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیلی کام شعبے میں شاندار اصلاحات کی گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں یہ سپیکٹرم تقریباً اسی دن ٹیلی کام آپریٹر کو الاٹ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیلی کام سیکٹر میں خود انحصاری حاصل کرنے کے موڑ پر ہیں ، ہمیں اس پر بڑا یقین ہے کہ یہ نئی توانائی، نئی امید اور نئی زندگی دے گا۔

اس موقع پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی، بھارتی انٹرپرائزز کے چیئرمین، شری سنیل متل، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین، شری کمار منگلم برلا، سکریٹری، ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، شری کے راجرمن اور دیگر معززین موجود تھے۔

 *****

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-10922



(Release ID: 1864245) Visitor Counter : 167


Read this release in: Odia , Hindi , English