نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ کی گاندھی جینتی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

Posted On: 01 OCT 2022 1:18PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھڑ نے گاندھی جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

‘‘ہمارے بابائے قوم کے یوم پیدائش،  گاندھی جینتی کے موقع پر میں عوام کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ 

جدید ہندوستان کی سب سے  با اثر ہستیوں میں سے ایک  مہاتما گاندھی ان مشکل  وقتوں میں پوری انسانیت کے لئے اخلاقیات کا سرچشمہ اور  امید کا روشن مینار تھے۔ نا انصافی کے خلاف  ان کی ستیہ گرہ اور پرامن جدوجہد نے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو تحریک دی۔ سچائی اور انسان میں بنیادی اچھائی پر  گاندھی جی کو جو پختہ یقین تھا، اس کی آج سخت ضرورت ہے۔

ہر نسل کو گاندھی جی کو اپنے طور پر دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ غریبی سے  لے کر آب و ہوا میں تبدیلی  اورجنگ تک- آج کی دنیا کے سامنے موجودہ خطرات سے گاندھی جی  کے وضع کردہ  اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کامیابی سے نمٹا جا سکتا ہے۔  آج کی تنازعات سے بھری دنیا میں گاندھی جی کی دانشمندی انسانوں کی رہبری کرتی ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

گاندھی جینتی کے موقع پر آئیے ایک ایسی پُرامن دنیا کے لئے دعا کریں، جو تشدد، انتہا پسندی، دہشت گردی اور ہر طرح کے بھید بھاؤ سے پاک ہو۔ ’’

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1864227) Visitor Counter : 122