بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں پیداوار میں 15.1 فیصد سے زیادہ ترقی حاصل کی ہے
Posted On:
01 OCT 2022 3:49PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی گروپ کمپنیوں نے اپریل سے ستمبر 2021 میں پیدا ہونے والے 176.8 بلین یونٹ کے مقابلے میں 15.1 فیصد کا اضافہ درج کرتے ہوئے اپریل سے ستمبر 2022 تک 203.5 بلین یونٹ کی پیداوار ریکارڈ کی۔ اعلیٰ پیداوار میں اضافہ بہتر کارکردگی اور موجودہ سال میں بجلی کی طلب میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
اتر پردیش میں این ٹی پی سی ریہند (3000 میگاواٹ) اپریل سے ستمبر 2022 کے درمیان 90.22 فیصد پلانٹ لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف) کے ساتھ سب سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا تھرمل پاور پلانٹ ہے۔ اپریل سے ستمبر 2022 تک این ٹی پی سی کول اسٹیشنوں کا مجموعی طور پر پلانٹ لوڈ فیکٹر 76.3 فیصد تھا، جو کہ پاور پلانٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال میں این ٹی پی سی کی اعلیٰ سطحی کارکردگی اور مہارت کا ثبوت ہے۔
این ٹی پی سی کی کل نصب صلاحیت 70234 میگا واٹ ہے۔ این ٹی پی سی گرین ہائیڈروجن، فضلہ سے توانائی اور ای-موبیلٹی جیسے نئے کاروباری شعبوں میں اپنی موجودگی بڑھا رہا ہے۔ ہندوستان کا سب سے بڑا پاور پروڈیوسر 2032 تک خالص توانائی کی شدت میں 10 فیصد کمی کا ہدف بھی رکھتا ہے۔ این ٹی پی سی پہلی توانائی کمپنی ہے جس نے توانائی پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ (ایچ ایل ڈی ای) کے حصے کے طور پر اپنے توانائی کے کمپیکٹ اہداف کا اعلان کیا ہے۔
بجلی کی پیداوار کے علاوہ، این ٹی پی سی نے صاف اور سبز ذرائع جیسے ہائیڈرو، ونڈ اور سولر اور گرین ہائیڈروجن حل کے ذریعے توانائی پیدا کرنے میں تنوع پیدا کیا ہے۔ بجلی کے شعبے کی اس بڑی کمپنی نے متعدد کاروباری شعبوں میں بھی قدم رکھا ہے جن میں ایندھن سیل، ای-موبیلٹی اور ویسٹ ٹو انرجی شامل ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 10925
(Release ID: 1864226)
Visitor Counter : 125