وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت آیوش نے ”آیوروید ڈے 2022“ کی تقریبات کے حصے کے طور پر مختصر ویڈیو بنانے کے ایک مقابلے کا اعلان کیا


مقابلہ MyGov.in کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے، جو اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں/ہندوستانی لوگوں کے لیے کھلا ہے

Posted On: 01 OCT 2022 3:51PM by PIB Delhi

وزارت آیوش، حکومت ہند MyGov.in کے ساتھ مل کر آیوروید ڈے 2022 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایک مختصر ویڈیو بنانے کا مقابلہ منعقد کر رہی ہے۔ شرکا درج ذیل موضوعات پر ہندی اور انگریزی زبانوں میں 03 منٹ سے زیادہ کی ویڈیوز جمع کر سکتے ہیں جو اس سال کے آیوروید ڈے کے مرکزی موضوع یعنی ”ہر دن ہر گھر آیوروید“ کے مطابق ہیں۔

موضوع 1: میرا دن اور آیوروید۔

موضوع 2: میرے باورچی خانے میں آیوروید۔

موضوع 3: میرے باغ میں آیوروید۔

موضوع 4: میرے کھیت میں آیوروید۔

موضوع 5: میری خوراک میں آیوروید۔

ہر موضوع سے تین سر فہرست فاتح منتخب کیے جائیں گے یعنی کل 15 فاتحین کو 75,000 روپے سے لے کر 25,000 روپے تک کے انعامات دیے جائیں گے۔ مقابلہ 18 سال سے زیادہ عمر کے ہندوستان کے تمام شہریوں/ لوگوں کے لیے کھلا ہے اور آخری تاریخ 10 اکتوبر 2022 ہے۔ مقابلہ اور ویڈیو جمع کرانے کے عمل کے بارے میں مزید تفصیلات https://innovateindia.mygov.in/ayurveda-video-contest/ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

آیوروید کو طب کا سب سے قدیم اور اچھی طرح سے دستاویز بند نظام سمجھا جاتا ہے، جو جدید دور میں بھی اتنا ہی متعلقہ ہے۔ آیوش کی وزارت، وزارت ثقافت اور وزارت تعلیم، ریاستی حکومتوں اور حکومت ہند کی دیگر وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مل کر آیوروید کے فوائد کو نچلی سطح تک لے جانے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

وزارت آیوش نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (AIIA)، نئی دہلی کے ساتھ ان پروگراموں کو انجام دینے کے لیے نوڈل انسٹی ٹیوٹ کے طور پر ایک چھ ہفتے طویل پروگرام (12 ستمبر تا 23 اکتوبر) کا افتتاح کیا جس کا مقصد مختلف موضوعات اور اہم تقریبات کو اجاگر کرنا تھا۔ اس پروگرام میں 3 جے - جن سندیش، جن بھاگیداری اور جن آندولن کے مقصد سے مختلف اسٹیک ہولڈر حصہ لے رہے ہیں۔ آیوش کی وزارت 2016 سے ہر سال دھنونتری جینتی (دھنتیرس) کے موقع پر آیوروید کا دن مناتی ہے۔ اس سال یہ 23 اکتوبر 2022 کو منایا جائے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10926



(Release ID: 1864223) Visitor Counter : 154