امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم جی کے اے وائی VII، این ایف اے ایس  دیگر اسکیموں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا  کے پاس اناج کا کافی ذخیرہ ہے: مرکز


ایف سی آئی کے پاس 01.04.2023 کو بفر کے معمول سے زیادہ اناج کا ذخیرہ ہوگا

Posted On: 30 SEP 2022 6:44PM by PIB Delhi

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے پاس این ایف ایس اے ، دیگر اسکیموں اور پی ایم جی کے اے وائی کی اضافی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اناج کا کافی ذخیرہ ہے۔ آج تک، ایف سی آئی کے پاس سینٹرل پول میں تقریباً 232 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) گندم اور 209 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) چاول ہیں۔

یکم اپریل 2023 تک این  ایف ایس اے، دیگر فلاحی اسکیموں اور پی ایم جی کے اے وائی کے مرحلہ VII کے تحت اسٹاک کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد بھی، ، ایف سی آئی کے پاس بفر کے اصولوں سے زیادہ آرام سے اسٹاک ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق یکم اپریل 2023 تک، تقریباً 113 لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 236 لاکھ میٹرک ٹن چاول تمام ضروریات کو پورا کرنے کے بعد، 75 لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 136 لاکھ میٹرک ٹن چاول کے بفر اصولوں کے خلاف دستیاب ہوں گے۔

پی ایم جی کے اے وائی کی اضافی ضرورت کو پورا کرنے کے لیےایف سی آئی  پوری طرح تیار ہے اور ملک کے تمام علاقوں میں غذائی اجناس کی سپلائی کے لیے زائد  غذائی اجناس سے خسارے والےشعبوں میں اسٹاک کو بھرنے میں تیزی لائی جائی گی۔

پی ایم جی کے اے وائی کے مرحلہ VII ( اکتوبر 2022 سے دسمبر 2022) کے تحت ایس اے ایف  کے تحت  احاطہ کیے گئے 79.75 کروڑ  مستفیدین کے مابین اکتوبر 2022 سے دسمبر 2022 کے دوران اناج کی کل مقدار 119.62 لاکھ میٹرک ٹن (21.01 لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 98.61 لاکھ میٹرک ٹن چاول) مفت میں تقسیم کی جانی ہے۔

2021 میں وزیر اعظم کے ذریعہ عوام کے حامی اعلان اور حکومت ہند کےپی ایم جی کے اے وائی میں اضافی فوڈ سیکورٹی کے کامیاب نفاذ کے بعد،  حکومت ہند نے پی ایم جی کے اے وائی کے مرحلہ VII کو اکتوبر 2022 سے دسمبر 2022 تک مزید 3 ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10900


(Release ID: 1864084) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Marathi , Hindi