صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس، انڈین اسکل ڈیولپمنٹ سروس، انڈین ٹریڈ سروس اور انڈین ٹیلی کام سروس کے افسران/زیر تربیت افسران نے  صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 30 SEP 2022 2:57PM by PIB Delhi

انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس، انڈین اسکل ڈیولپمنٹ سروس، انڈین ٹریڈ سروس اور انڈین ٹیلی کام سروس کے افسران/زیر تربیت افسران نے  آج (30 ستمبر، 2022) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ متعلقہ سروسز کا حصہ بننے کے بعد، ان کا بنیادی مقصد ملک اور اس کے عوام کی پوری سنجیدگی کے ساتھ خدمت کرنا ہونا چاہیے۔ پبلک سرونٹس کے طورپر  اپنے سفر کےد وران، انہیں تبدیلیاں پیدا کرنے کے مواقع ملیں گے۔ ان تبدیلیوں سے  لوگوں کی زندگی بدل سکتی ہے۔ انہیں یقین تھا کہ  اگر نوجوان  افسران  لوگوں کی خدمت کرنے کی راہ پر چلیں، تو  انہیں اپنے کام سے  کافی اطمینان حاصل ہوگا۔

صدر مملکت کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس نے دفاعی املاک کے انتظام کے لیے سیٹلائٹ امیجری، جغرافیائی و خلائی تکنیک اور مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجیز کو اپنایا ہے۔ انہوں نے انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس کے افسران پر زور دیا کہ وہ چھاؤنیوں کی مؤثر انتظامیہ کے لیے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی ٹیلی کام سروس کے افسران کے کریئر میں ٹیکنالوجی کا اور بھی زیادہ مرکزی کردار ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہندوستان میں ٹیلی کام انقلاب آیا ہے۔ ہندوستان میں موبائل ٹیلی فونی اور تیز تر انٹرنیٹ نیٹ ورکس کے آغاز نے ملک کو اپنی وسیع ڈیجیٹل صلاحیت کو استعمال کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ترقی یافتہ ملک کا درجہ حاصل کرنے کے لیے ہمارے لیے بہترین معیار کی ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروسز کا ہونا ضروری ہے۔ ایسے میں جب کہ ہم 5 جی موبائل ٹیلی فونی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، تکنیکی ترقی اور اس کے نفاذ میں تیزی آنے والی ہے۔ انڈین ٹیلی کام سروس کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پیش رفتوں سے باخبر رہیں۔

انڈین اسکل ڈیولپمنٹ سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری آبادی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمارے بڑے انسانی وسائل کو مناسب طور پر ہنر مند ہونے کی ضرورت ہے۔ اپنے لوگوں کو ہنر مند بنانا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہماری کام کرنے کی عمر کی آبادی کو پیداواری بنائے گا اور ہمارے ملک کی ترقی میں مدد کرے گا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انڈین اسکل ڈیولپمنٹ سروس کے افسران اپنے نئے نقطہ نظر اور سوچ کے ساتھ مہارت کے ماحولیاتی نظام کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انڈین ٹریڈ سروس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان کی ترقی کی کہانی بہت امید افزا ہے۔ جیسا کہ ہم پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہم ان جیسے نوجوان افسروں کے ذریعے اہم کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 اور دیگر جغرافیائی و سیاسی واقعات کی وجہ سے عالمی سپلائی چین میں رکاوٹ نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھولے ہیں۔

صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10877


(Release ID: 1863850) Visitor Counter : 142