کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی بی بی آئی کل اپنا چھٹا یوم تاسیس منائے گا

Posted On: 30 SEP 2022 3:23PM by PIB Delhi

انسالونسی اینڈ انسالونسی بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی) یکم اکتوبر 2022 کو اپنا چھٹا سالانہ دن منا رہا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی اور جناب راؤ اندرجیت سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے شماریات و پروگرام عمل درآمد، منصوبہ بندی کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت مہمان خصوصی ہوں گے۔

آئی بی بی آئی کی تاسیس کو یاد کرنے کے لیے اس موقع پر ایک سالانہ خطبے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس (ریٹائرڈ) جناب رام لنگم سدھاکر، صدر، نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل اور جناب اشوک کمار گپتا، چیئرپرسن، کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا اس سال یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کریں گے۔

اس موقع پر ایک سالانہ اشاعت "آئی بی سی: آئیڈیا، امپریشنز اینڈ امپلیمنٹیشن" کے عنوان سے بھی جاری کی جائے گی۔

حکومت اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر افسران اس موقع پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر دیوالیہ پن کے نظام کے اسٹیک ہولڈروں، یعنی دیوالیہ پن کے پیشہ ور افراد، رجسٹرڈ اقدار، دیگر پیشہ ور افراد، قرض دہندگان، کاروباری رہنما، ماہرین تعلیم اور محققین کی شرکت ہوگی۔

آئی بی بی آئی اور آئی بی سی کے بارے میں

انسالونسی اینڈ انسالونسی بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی)، انسالونسی اینڈ انسالونسی کوڈ (آئی بی سی)، 2016 کے نفاذ کا ذمہ دار ہونے کے ناطے، کارپوریٹ افراد، شراکت دار فرموں اور افراد کی تنظیم نو اور دیوالیہ پن کے حل کے لیے مقررہ وقت میں اثاثوں کی قدر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، کریڈٹ کی دستیابی اور تمام اسٹیک ہولڈروں کے مفادات کو متوازن کرنے کے مقاصد کا حامل ہے۔

آئی بی سی نے دیوالیہ پن کے نظام میں ایک مضبوط ایکو سسٹم تشکیل دیا ہے جو سروس فراہم کرنے والوں کی تعداد اور آئی بی سی کو استعمال کرتے ہوئے مالی طور پر دباؤ والی فرموں کے بچاؤ کے طریقہ کار کے طور پر معاملات کی تعداد کے لحاظ سے اپنی خدمات دے رہا ے۔ آئی بی سی نے جون 2022 تک 1934 سی ڈیز (ریزولوشن پلان کے ذریعے 517، اپیل یا نظرثانی یا تصفیہ کے ذریعے 774 اور دست برداری کے ذریعے 643) فرموں کو بچایا ہے۔ قدر کے لحاظ سے، آئی بی سی کے تحت عمل میں داخل ہونے والے تقریباً 69 فیصد زیر دباؤ اثاثوں کو حل کیا گیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10880



(Release ID: 1863825) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu