مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نریندر مودی چھٹے انڈیا موبائل کانگریس 2022  میں ہندوستان میں 5-جی خدمات کا آغاز کریں گے

Posted On: 30 SEP 2022 12:04PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2022  کو ہندوستان میں 5 جی خدمات کا آغاز کریں گے اور  نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ایک سے 4 اکتوبر  کے درمیان ہونے والی چھٹی انڈیا موبائل کانگریس  2022  کا افتتاح بھی کریں گے۔

 5 جی خدمات کا  آغاز برسوں کی شدید  تیاریوں کے بعد  ہوا  ہے ۔ حال ہی میں 5 جی اسپیکٹرم کی بولیاں کامیابی کے ساتھ لگائی گئی تھیں اور   150173  کروڑ روپے کے مجموعی مالیئے کے ساتھ  ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو 51236 میگا ہارٹز الاٹ کی گئی ہے۔ اس نیلامی نے ایک زبردست 5 جی ایکو سسٹم کی مانگ  میں اضافہ کردیا ہے،  جو آئی او ٹی، ایم 2 ایم، اے آئی، ایج کمپیوٹنگ اور ربوٹکس وغیرہ کے استعمال کے معاملات کو پورا کرسکتا ہے۔

5جی خدمات نئے اقتصادی مواقع پیدا کرسکتی ہیں اور سماجی فوائد کو  تقویت  دے سکتا ہے ،جس سے یہ ہندوستانی معاشرے کے لیے ایک تبدیلی کی طاقت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے ملک کو ترقی کی راہ میں حائل روایتی رکاوٹوں کو عبور کرنے، اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کے ذریعہ اختراعات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ 'ڈیجیٹل انڈیا' ویژن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ہندوستان پر 5جی کا مجموعی اقتصادی اثر 2035 تک 450 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔

ڈی او ٹی نے اگست 2022 میں رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) ضابطے  2016 میں ترمیم کی ہے، جس میں آر او ڈبلیو کی اجازت کے چارجز کو معقول بنایا گیا ہے اور سڑک کے فرنیچر پر 5جی چھوٹے سیلز اور آپٹیکل فائبر کیبل کی تنصیب کے لیے آر او ڈبلیو  چارجز کی ایک حد مقرر کی گئی ہے۔

ڈی او ٹی نے 2018 میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے  کے لیے آئی آئی ٹیز، آئی آئی سیز بینگلورو اورITs سمیر کی مدد سے ایک 5جی ٹیسٹ بیڈ قائم کیا ہے۔ ایک 5جی ہیکاتھون کا آغاز 2020 میں کیا گیا تھا، تاکہ اسٹارٹ اپس کے ذریعے استعمال کے معاملوں  کے نظریے اور پروٹو ٹائپنگ کو متحرک کیا جا سکے ،جس سے اختراعی مصنوعات کو فروغ حاصل ہوا۔ 5جی  کے استعمال کے معاملات پر ایک بین وزارتی کمیٹی 2021 سے 12 مرکزی وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، جس سے 5جی  استعمال کے کیسز کی لیبز قائم کی جا سکیں گی۔ 5جی  ایکو سسٹم کو 5جی ہینڈ سیٹس دستیاب کرنے کے قابل بنانے کے لیے صنعت کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ ممبئی میں سرمایہ کاروں، بینکروں اور صنعت کاروں کے ساتھ 5جی کاروبار کے مواقع اور حکومت کی طرف سے اہم طریقہ کار کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

سی-ڈاٹ  نے ایک مقامی 5جی نان اسٹینڈ الون (این ایس اے) کور تیار کیا ہے۔سی- ڈاٹ  مقامی صنعت اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ مل کر 5جی  ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک (آر اے این ) بھی تیار کر رہا ہے۔ سی- ڈاٹ نے پہلے ہی ٹی سی ایس اور تیجس  نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر اپنے 4جی  کور کا کامیاب تجربہ کر لیا  ہے۔

یہ سب وزیر اعظم کی ’’جئے انوسندھان‘‘ کی واضح اپیل کا جواب دینے میں مدد کریں گے۔ یہ تمام کوششیں ہندوستان کی مینوفیکچرنگ اور ٹیلی کام ایکو سسٹم کے لیے بساط بدلنے والی ہیں، جو گھریلو 5جی  انٹرپرائز کیریئر گریڈ اسٹیک کے ساتھ ساتھ جدید اثر انگیز 5جی استعمال کے کیسز کا باعث بنتی ہیں۔

وزیر اعظم کے ذریعہ منتخب شہروں میں شروع کیا جانے والا 5جی اگلے دو سالوں میں آہستہ آہستہ پورے ملک کا احاطہ کرلے گا۔

ایشیاء  میں سب سے بڑے ڈیجیٹل ایونٹ آئی ایم سی - 2022 کا موضوع ہے،  'انکیپسولیٹ، انگیج اور ایک نئی ڈیجیٹل کائنات کا تجربہ' ہے اور اس کا بنیادی مقصد نئی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر مقامی ٹیکنالوجیز اور شہریوں کو 5جی  کے استعمال اور ایپلی کیشنز کے تجربے سے ہمکنار کرنا ہے ۔ دیگر مقاصد میں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا، بین الاقوامی علاقائی تعاون کو فروغ دینا، جامع اور پائیدار ترقی کی ترغیب دینا، صنعت کاری اور اختراع کو فروغ دینا، غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا وغیرہ شامل ہیں۔ توقع ہے کہ یہ  70,000 سے زیادہ  شرکاء اور مہمانوں کی متوقع آمد کے ساتھ 5,000 سے زیادہ سی ایکس اوز اور مندوبین، 250 سے زیادہ  نمائش کنندگان، 100سے زیادہ  اسٹارٹ اپس، 300سے زیادہ  مقررین کو راغب کرے گا۔

انفورمیشن  ٹیکنالوجی کے  ریاستی سکریٹریوں کو بھی آئی ایم سی- 2022  میں مدعو کیا گیا ہے اور آئی ایم سی - 2022  کے دوران ریاست کے انفورمیشن ٹیکنالوجی کے  وزراء کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کا بھی منصوبہ بنا یا گیا ہے، تاکہ  مہارت کی ترقی اور ممکنہ اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کے لیے ان کے ساتھ 5 جی  شروع کرنے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے کردار، کاروباری مواقع  اور دیگر ضرورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ایونٹ کے بارے میں مزید جاننے کے ساتھ ساتھ اس کے لیے رجسٹر یشن  کرانے  کے لیےآپ  حسب ذیل ویب سائٹ پر : www.indiamobilecongress.com/.  وزٹ کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

(30-09-2022)

U-10873


(Release ID: 1863728) Visitor Counter : 193