وزارت دفاع
حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (سبکدوش)کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس)مقرر کیا
Posted On:
28 SEP 2022 6:37PM by PIB Delhi
حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (سبکدوش)پی وی ایس ایم، یو وائی ایس یم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی سی ایم کو اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایس)کے طورپر تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد کی تاریخ سے اور اگلے حکم نامے تک فوجی امور کے محکمے، حکومت ہند میں سیکریٹری کے طورپر بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔تقریباً 40 سال سے زیادہ کے اپنے کیریئر میں لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے متعدد کمانڈ ، اسٹاف اور معاون تقرریاں کی تھیں اور انہیں جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ہندوستان میں دہشت گردی مخالف مہموں کا وسیع تجربہ ہے۔
18مئی 1961 کو پیدا ہوئے لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کو 1981 میں ہندوستانی فوج کی 11گورکھا رائفلز میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ، کھڑک واسلہ اور ہندوستانی فوجی اکیڈمی دہرادون کے سابق تعلیم علم ہیں۔ شمالی کمان میں میجر جنرل کی رینک میں اس افسر نے اہم بارہمولہ سیکٹر میں ایک انفینٹری ڈویژن کی کمان سنبھالی تھی، بعد میں لیفٹیننٹ جنرل کے طورپر انہوں نے شمال مشرق میں ایک کورپس کی کمان سنبھالی۔ بعد ازاں ستمبر 2019 میں وہ مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ –اِن-چیف بنے اور مئی 2021 میں اپنی سبکدوشی تک انہوں نے یہ عہدہ سنبھالا۔
اِن کمانڈ تقرریوں کے علاوہ اس افسر نے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن سمیت اہم اسٹاف تقرریاں بھی کیں۔ اس سے پہلے افسر نے انگولہ میں اقوام متحدہ مشن کے ساتھ کام کیا۔ وہ 31مئی 2021 کو ہندوستانی فوج سے سبکدوش ہوئے۔فوج سے سبکدوشی کے بعد بھی انہوں نے قومی تحفظ اور اسٹریٹیجک معاملوں میں تعاون دینا جاری رکھا۔ فوج میں اہم اور شاندار خدمت کے لئے لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان(سبکدوش)کو پرم وششٹ سیوا میڈل ، اُتّم یودھ سیوا میڈل، اِتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے سرفراز کیاگیا۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.10793
(Release ID: 1863142)
Visitor Counter : 236