ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر نے گرین اکانومی، ورلڈ گرین اکانومی سمٹ، متحدہ عرب امارات کے لیے وزارتی گول میز کانفرنس میں حصہ لیا


مختلف اقتصادی شعبوں میں کم کاربن منتقلی کو تیز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 28 SEP 2022 4:30PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج دبئی، متحدہ عرب امارات کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ورلڈ گرین اکانومی سمٹ میں گرین اکانومی کے لیے وزارتی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی اور آب و ہوا کے مقاصد کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور مزید کہا کہ مختلف اقتصادی شعبوں میں کم کاربن کی منتقلی کو تیز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں مختلف پالیسیوں کے ساتھ ساتھ بھارت کے ذریعہ کی جانے والی شراکت داریوں کے تحت کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انھوں نے بین الاقوامی شمسی اتحاد جیسے عالمی اقدامات اور توانائی، صنعت، نقل و حمل، زراعت اور جنگلات جیسے اہم شعبوں میں سبز معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے دیگر اقدامات کا ذکر کیا۔ انھوں نے پائیدار مالیات جیسے خودمختار گرین بانڈز، مخلوط فنانس کے ساتھ ساتھ گفٹ سٹی کے قیام اور آئی ایس اے سولر رسک میٹیگیشن انیشی ایٹو کے قیام پر بھارت کے ذریعے کیے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

مرکزی وزیر ماحولیات نے کہا کہ بھارت پہلا ملک ہے جس نے توانائی کی بچت اور تھرمل کمفرٹ کی بنیاد پر کولنگ ایکشن پلان تیار کیا ہے ، اور اس نے اجولا یوجنا اور صنعتی توانائی کی کارکردگی کے لیے اسکیموں سمیت اہم اقدامات شروع کیے ہیں۔ بھارت کی قابل تجدید توانائی کی ترقی کا بھی ذکر کیا گیا۔

آب و ہوا کی مالیات کے بارے میں جناب یادو نے کہا کہ گلاسگو فنانشل الائنس فار نیٹ زیرو کا تخمینہ ہے کہ 2050 تک عالمی خالص صفر کے لیے 100 ٹریلین امریکی ڈالر کی فنانس کی ضرورت ہوگی۔ لیکن ترقی یافتہ ممالک 2020 تک سالانہ 100 بلین امریکی ڈالر کی رقم جٹاپانے میں بھی ناکام رہے ہیں، اور اس طرح بھارت کے این ڈی سی کو بڑے پیمانے پر گھریلو سرمایہ کاری کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

گول میز کانفرنس کے بعد مرکزی وزیر نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت عزت مآب ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی سے بھی دو طرفہ ملاقات کی۔ ملاقات میں انھوں نے کوپ27 ، کوپ28 ، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین ماحولیات کے اقدامات سے متعلق مفاہمت نامے اور ماحولیات کی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور بھارت کی سربراہی میں عالمی اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10783

 


(Release ID: 1863095) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada