ٹیکسٹائلز کی وزارت

گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ کو "بہترین اسٹینڈ الون کنونشن سینٹر کے لیے سیاحت سے متعلق قومی ایوارڈ 19-2018" سے نوازا گیا


انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں جلد ہی 34  میگاواٹ کی بلارکاوٹ بجلی کی فراہمی کے ساتھ 134 بستروں والا ان-ہاوس ہوٹل شروع کیا جائے گا

Posted On: 28 SEP 2022 1:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی کے وگیان بھون میں 27 ستمبر 2022 کو منعقدہ "نیشنل ٹورازم ایوارڈز" 2022 کی تقریب کے دوران نڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ نے باوقار ' بہترین اسٹینڈ الون کنونشن سینٹر  کے لئے  سیاحت سے متعلق قومی ایوارڈ 19-2018 ‘ حاصل کیا۔

انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ لمیٹڈ  کے چیئرمین جناب راکیش کمار اور انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر-سی ای او جناب  سدیپ سرکار نے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ  کی موجودگی میں یہ ایوارڈ حاصل  کیا۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی، سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب جی۔ کشن ریڈی، سیاحت کے وزیر مملکت  جناب اجے بھٹ اور سکریٹری (سیاحت) جناب اروند سنگھ، آئی اے ایس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ لمیٹڈ کے چیئرمین  جناب راکیش کمار نے پروگرام سے الگ اظہار خیال کرتے  ہوئے  کہا کہ، انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ لمیٹڈ (آئی ای ایم ایل) کی پوری ٹیم  کی سخت محنت اور لگن کا اعتراف  کرنے پر  بھارت سرکار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یقینی طور پر انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ لمیٹڈ کی کامیابی میں ایک اور  باب کا اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ لمیٹڈ نے گزشتہ برسوں میں کئی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گریٹر نوئیڈا کا انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ بھارت کے سب سے بڑے مربوط مقام فراہم کرنے والوں میں سے ایک ہے، جو دیگر سہولیات کے علاوہ  بین الاقوامی تجارت  کے ساتھ ساتھ کاروباری نمائشوں ، کانفرنسوں، میٹنگوں،پروڈکٹ لانچ  کرنے کی میزبانی کے لئے مناسب ٹیکنالوجی سے آراستہ ، عالمی سطح کی سہولیات اورسیفٹی اسٹینڈرڈ  اور  پروموشنل  پروگرام کی پیشکش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ANJS.jpg

 

انہوں نے کہا کہ یہ مقام اسٹریٹجک طور پر گریٹر نوئیڈا میں واقع ہے جو  بھارت میں ایم آئی سی ای کا ایک بڑا مرکز ہے۔ یہ ایک 2,35,000 مربع میٹر کے رقبے میں ہر قسم کے کاروباری ایونٹس کے لیے سہولیات  کے ساتھ ساتھ ایک  عالمی معیار کا مقام ہے۔ انڈیا ایکسپو سینٹر اور مارٹ میں بھارتی برآمد کنندگان کے تقریباً 800 مستقل شو روم ہیں اور اس میں 14 کثیر المقاصد ہالز (73,308 مربع میٹر)، 29 میٹنگ رومز (کانفرنسز کے لیے 25,000  لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ اور نمائشوں کے لیے یومیہ 2 لاکھ افراد  کی گنجائش پر مشتمل ہے۔ )، 4 کھلے علاقے اور 4 مخصوص ریستوراں بھی  موجود ہیں۔ان میں خریداروں کا  لاؤج، فارن ایکسچینج  آؤٹ لیٹ، اور لاجسٹک سپورٹ، 2000 کاروں کے لیے وسیع پارکنگ اور ماڈرن سیکیورٹی  اور سیفٹی فیچرز کے ساتھ مکمل طور پر  وائی فائی سروس بھی  دستیاب ہے۔ کمپلیکس کے اندر جلد ہی ایک ان ہاوس  134 بستروں  والا ہوٹل ہوگا جس میں 34 میگاواٹ کی بلارکاوٹ  بجلی کی سپلائی ہو گی۔ انعقاد کی جگہ پر توانائی کی بچت  اولین ترجیح رہی ہے اور ہال کی چھتوں پر نصب 3 میگاواٹ کا سولر پاور جنریشن پلانٹ اس کوشش کو ثابت کرتا ہے۔ اس سہولت  کو اسٹینڈ الون  ایم آئی سی ای مقام کے لئے آئی ایس او 9001:2015, 14001:2015اور45001:2018سرٹیفیکیشن بھی حاصل ہوئے ہیں۔

انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ لمیٹڈ کے  چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب  سدیپ سرکار نے بتایا کہ انڈیا ایکسپو مارٹ کو بندوبست  اور   نمائشوں  اور تجارتی میلوں کے انعقاد  میں تقریباً 16 سال کا آپریٹنگ  تجربہ  حاصل ہے۔ وزیر اعظم، مرکزی وزیر داخلہ، مختلف مرکزی وزراء اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت متعدد معززین نےبھارتی  دستکاری اورگفٹ فیئرس، الیکراما، آٹو ایکسپو- موٹر شو  سمیت  مختلف پرزنٹیشن اور کانفرنسوں کے مقام کا دورہ کیا ہے۔ سی پی ایچ آئی اینڈ پی –ایم ای سی اور پرنٹ پیک، سی او پی -14، پیٹروٹریک-2022 اور حال ہی میں ورلڈ ڈیئری کانگریس -2022 اور کئی دیگرنمائشوں کا انعقاد انڈیا ایکسپو سنٹر اینڈ مارٹ، گریٹر نوئیڈا میں کیا گیا تھا ۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10778)



(Release ID: 1863094) Visitor Counter : 112


Read this release in: Telugu , Tamil , English , Hindi