جل شکتی وزارت
کابینہ نے دریائے کُشیارہ کی مشترکہ سرحد سے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کے ذریعہ 153-153 کیوسک تک پانی حاصل کرنے سے متعلق ،ہند وستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کئے جانے مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
28 SEP 2022 3:59PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دریائے کُشیارہ کی مشترکہ سرحد سے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں میں سے ہر ایک کے ذریعہ 153 کیوسک تک پانی حاصل کرنے سے متعلق جمہوریہ ہند اور جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومتوں کے درمیان کئے گئے مفاہمت نامے پر بعد از وقوع واقعہ آج منظوری دی ہے۔
اپنی پانی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خشک موسم (یکم نومبر سے 31 مئی تک) کے دوران دریائے کُشیارہ کی مشترکہ سرحد سے ہند وستان اور بنگلہ دیش میں سے ہر ایک کے ذریعہ 153 کیو سک تک پانی حاصل کرنے کے بارے میں کئے جانے والے مفاہمت نامے پر 6 ستمبر 2022 کو حکومت جمہوریہ ہند کی جل شکتی کی وزارت اور حکومت عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی آبی وسائل کی وزارت نے دستخط کئے تھے۔
اس مفاہمت نامے کے بعد آسام کی حکومت اپنی پانی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خشک موسم (یکم نومبر سے 31 مئی تک) کے دوران دریائے کشیارہ کی مشترکہ سرحد سے 153 کیوسک پانی حاصل کرسکتی ہے۔
خشک موسم کے دوران دونوں فریقوں کے ذریعہ پانی کے حصول کی نگرانی کے مقصد سے دونوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ مونیٹرنگ ٹیم قائم کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا گ- ق ر)
U-10771
(Release ID: 1863038)
Visitor Counter : 144