وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سیشلز  میں آئی این ایس سنینا نے مشترکہ بحری فوجی مشقوں میں حصہ لیا

Posted On: 28 SEP 2022 12:45PM by PIB Delhi

سیشلز میں 24 سے27 ستمبر تک جاری مشترکہ بحری فوجی مشقوں میں بھارتی بحری جہاز آئی این ایس سنینا نے شرکت کی ۔اس نے آپریشن صدرن ریڈی نیس کی حیثیت سے اس میں شرکت کی ہے۔ بھارتی بحریہ  کا  بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے امریکی نیو سینٹ کے وائس ایڈمرل  براڈ نے خیر مقدم کیا ۔مشترکہ بحری مشقوں میں بھارتی بحری جہاز کی  یہ پہلی بار  شرکت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)MPRP.jpeg

 

انٹر ایکٹو سیشن کے حصہ کے طور پر، جس میں شرکا ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ،بحری شعبہ میں بیداری کے سلسلے میں ایک تربیتی لیکچر کا انعقاد بھارتی بحریہ کی جانب سے کیا گیا ۔بھارتی بحریہ ٹیم کی طرف سے کافی  قریبی تعاون کے ساتھ سیشلزکی خصوصی فوج کی قیادت میں جہاز ایچ ایم ایس مونٹروز  میں وزٹ بورڈ سرچ اور سیزیئر  وی بی ایس ایس آپریشن میں ایک لائیو ڈیمونسٹریشن کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)MUKV.jpeg

 

یہ تقریب سرکردہ وزیٹرس کے ڈیمونسڑیشن کے حصہ کے طور پر انجام دی گئی تھی اورسیشلز جمہوریہ کے صدر جناب واویل رام کلاون نے اس کا نظارہ کیا۔اس موقع پر بحری مشترکہ فوجوں کے ممبر ملکوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ مشترکہ بحری مشقوں میں بھارتی بحریہ کی شرکت کی کافی ستائش کی گئی ۔

 

 

***********

 

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.10764


(Release ID: 1862885)