کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ہندوستانی کھاد کمپنیوں نے کنیڈا کی کین پو ٹیکس کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئےجو دنیا میں پوٹاش کی سب سے بڑی سپلائر ہے
کنیڈا کی کین پو ٹیکس 3 سال کےلئے سالانہ 15 ایل ایم ٹی تک پوٹاش سپلائی کرے گی
اس مفاہمت نامہ سے ہندوستان کے لئے پوٹاسک کھاد کی مستحکم طویل مدتی سپلائی کو یقینی بنانے اور سپلائی اور قیمت دونوں کے اتار چڑھاؤ کو کم کرے گی:ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
یہ مفاہمت نامہ زرعی برادری کی بہبود کو برقرار رکھے گا اور ملک میں خوراک کی یقینی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تعاون دےگا
Posted On:
28 SEP 2022 12:24PM by PIB Delhi
زرعی برادری کے لئے طویل مدتی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ایک اہم قدم کے طور پر ہندوستان کی کھاد کمپنیوں کورومنڈل انٹرنیشنل ، چمبل فرٹیلائزرس اور انڈیا پوٹاش لمیٹیڈ نے 27 ستمبر 2022 کو کنیڈا کی کین پوٹیکس کمپنی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔یہ مفاہمت نامہ کیمیکلس اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کو آج یہاں پیش کیا گیا ۔کنیڈا کی کین پوٹیکس کمپنی عالمی سطح پر پوٹاش کی سب سے بڑی سپلائر کمپنی ہےجو سالانہ تقریباً 30 ایل ایم ٹی پوٹاش برآمد کررہی ہے۔
کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر نے ہندوستانی کسانوں نے کے لئے پوٹاش کی کلورائیڈ ایم او پی کی سپلائی کے لئے دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان طویل مدتی سمجھوتوں پر دستخط کی سراہنا کی ہے۔ اسے ایک اہم قدم بتاتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ ’’اس مفاہمت نامہ (ایم او یو)سےسپلائی اور قیمت دونوں میں اتار چڑھاؤ دونوں میں کمی آئے گی اور ہندوستان کو پوٹاسک کھاد کی طویل مدتی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ حکومت ہند وسائل سے مالا مال ممالک کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے ذریعہ سپلائی روابط قائم کرنے کے لیے گھریلو کھاد کی صنعت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ خام مال اور کھاد کے معدنیات کی درآمدات پر ہندوستان کے زیادہ انحصار کے پیش نظر، یہ شراکت داری ایک مدت کے دوران کھادوں اور خام مال کی محفوظ دستیابی فراہم کرتی ہے اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے حالات میں قیمتوں میں استحکام بھی پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’مفاہمت نامہ کے ایک حصے کے طور پر ، کینیڈا کی کین پو ٹیکس ہندوستانی کھاد کمپنیوں کو 3 سال کی مدت کے لیے سالانہ15 ایل ایم ٹی تک پوٹاش فراہم کرے گا۔ اس سپلائی سےپارٹنرشپ سے ملک کے اندر کھاد کی دستیابی کو بہتر بنایا جاسکے گا اور سپلائی سائیڈ کے علاوہ قیمت کے خطرات کو کم کئے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ زرعی سیزن سے قبل مفاہمت نامہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ یہ ایک اہم پہل ہے کیونکہ یہ زرعی برادری کے لئے ایم او پی کی دستیابی کو بہتر بنائے گا ،ان کی فلاح کو برقرار رکھے گا اور ملک میں خوراک کی یقینی فراہمی کو یقینی بنانے میں تعاون دےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مفاہمت نامہ سے آپسی تعلقات کے استحکام کی راہ ہموار ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت ہند روس اسرائیل اور دیگر ملکوں کے ساتھ پوٹاش اور دیگر کھادوں کے لئے ایک طویل مدتی مفاہمت ناموں کے لئے کام کررہی ہے ۔درآمد پر انحصار کم کرنے کے مقصد سے کھاد کے محکمے نے تغذیہ پر مبنی سبسڈی اسکیم این بی ایس میں شیرہ سے نکالے گئے پوٹاش میڈیم کو شامل کیا ہےتاکہ پوٹاش کی دیسی وسائل کو فروغ دیا جاسکے ۔اسی طرح کے اقدامات اسپینٹ واش سے پوٹاش کی تیاری کے لئے کھاد صنعتوں سے لئے گئے ہیں۔
پس منظر:
پوٹاش جو پوٹاشیئم کا وسیلہ ہے ایم او پی کے طور پر براہ راست ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ این پی کے کھادوں میں این این پی نٹریئنس کے ساتھ کمبنیشن کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ہندوستان اپنی پوٹاش کی 100 فیصد ضروریات درآمدات کے ذریعہ پوری کرتا ہے۔ ملک سالانہ لگ بھگ40 ایل ایم ٹی ایم او پی درآمد کرتا ہے۔
کین پوٹیکس سرکردہ کھاد کے سربراہوں موسائک اور نٹریئن کے درمیان ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے اور مارکٹ پوٹاش کنیڈا میں سسکت شیون خطے میں تیار کی جارہی ہے۔ یہ عالمی سطح پر پوٹاش سپلائی کرنے والی سب سے بڑی کمپنی میں شمار ہوتی ہے جو 40 سے زیادہ ملکوں کو سالانہ تقریباً 130 ایل ایم ٹی پوٹاش برآمد کررہی ہے اور ہندوستان سب سے بڑا سپلائر رہا ہے۔
**********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.10761
(Release ID: 1862883)
Visitor Counter : 171