نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
بین الاقوامی سفر کرنے سے پہلے گھریلو سیاحتی مقامات کی سیر کریں: نائب صدر جمہوریہ
بھارتی سیاحوں کے لیے بھارت سیاحت کی جنت ہے : نائب صدر
نائب صدر جمہوریہ نے قومی سیاحت ایوارڈ 2018-19 پیش کیا
Posted On:
27 SEP 2022 6:35PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکر نے آج بھارت کو "سیاحت کے لیے جنت" قرار دیا اور بھارتیوں سے کہا کہ وہ بین الاقوامی سفر کرنے سے پہلے گھریلو سیاحتی مقامات کی سیر کریں۔ بھارت کی طویل تہذیبی تاریخ اور مالا مال ثقافتی ورثے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے زیادہ تر سیاحتی مقامات کا ہماری تاریخ ، لوک فنون اور قدیم نصوص سے گہرا تعلق ہے۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں سال 2018-19 کے لیے قومی سیاحت ایوارڈ پیش کرنے کے بعد ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت کو ملک میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ایک اہم محرک قرار دیا۔
سیاحت کے متعدد پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے طبی سیاحت کے میدان میں بھارت کی بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ آیوروید اور یوگا جیسے شفا یابی کے ہمارے قدیم طریقوں میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب دھنکر نے کہا کہ سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ دیکھو اپنا دیش اور اتسو پورٹل جیسے اختراعی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
جناب دھنکر نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بہت سے گمنام مجاہدین آزادی کی کہانیوں کو سامنے لانے کے لیے سیاحت اور ثقافت کی وزارتوں کی ستائش کی۔
سفر اور سیاحت کے شعبوں کی حوصلہ افزائی میں نیشنل ٹورازم ایوارڈز کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ایوارڈ جیتنے والوں کو ان کی سخت محنت اور عمدگی کے لیے مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے آج سے آزادی کا امرت مہوتسو کا ہفتہ منانے پر وزارت سیاحت کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے 'انڈیا ٹورازم شماریات 2022' کا اجراء بھی کیا اور ایک ای بک گو بیونڈ:75 ایکسپیرینسز آف نارتھ انڈیا کا اجراء کیا۔
مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جناب جی کشن ریڈی، وزیر مملکت برائے سیاحت و ثقافت جناب اجئے بھٹ، وزارت سیاحت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ، وزارت سیاحت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راکیش کمار ورما، وزارت سیاحت کے ڈائرکٹر جنرل جناب جی کملا وردھن راؤ اور دیگر معززین نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔
اس تقریر کا مکمل متن درج ذیل ہے:
"سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر مبارک باد!
سال 2018-19 کے لیے نیشنل ٹورازم ایوارڈز کے موقع پر آپ سب کے ساتھ یہاں آنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ صنعت کے اسٹیک ہولڈروں کی کوششوں کا اعتراف کرنے اور ان کا احترام کرنے کا ایک موقع ہے۔
آج سے آزادی کا امرت مہوتسو کا مشہور ہفتہ منانے کے لیے وزارت سیاحت کو مبارکباد۔
آزادی کا امرت مہوتسو پہلے سے ہی صحت مند احساس فراہم کررہا ہے جو متاثر کن اور حوصلہ افزا ہے۔ ان کوششوں نے ہماری ثقافت کے ساتھ مستند طور پر جڑنے کے لیے نادر اور بہت ضروری مواقع پیدا کیے ہیں۔
نیشنل ٹورازم ایوارڈز گذشتہ برسوں کے دوران سفر، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں کامیابیوں کے ایک باوقار اعتراف کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ یہ ایوارڈز ان شعبوں کی حوصلہ افزائی کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
ٹریول اینڈ ٹورازم دنیا کے سب سے بڑے معاشی شعبوں میں سے ایک ہے، جو دنیا بھر میں برآمدات اور خوشحالی پیدا کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت سیاحت کے لیے جنت ہے۔
ملک کے امیر ثقافتی اور تاریخی ورثہ، متنوع ماحولیاتی، علاقوں اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے قدرتی خوبصورتی کے مقامات کو دیکھتے ہوئے، بھارت میں سیاحت میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے محرک کے طور پر زبردست صلاحیت ہے۔
ہمارے ارد گرد موجودہ نت نئے پہلوؤں کو تلاش کرنے، دورہ کرنے اور تجربہ کرنے کی خواہش ایک فطری انسانی معیار ہے۔ بھارت ایک قدرتی منزل ہے جس میں قدرت کے بے پناہ تحفے دیے گئے ہیں۔
ہم میں سے وہ لوگ جو دورے کے لیے بین الاقوامی مقامات کو دیکھتے ہیں، سب سے پہلے ہمارے اپنے گھریلو مقامات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
ہمالیہ کی برف سے ڈھکی چوٹیوں سے لے کر اوڈیشہ کے ریتیلے ساحلوں تک، راجستھان کے ریگستانوں سے لے کر سندربن کے ڈیلٹا کے علاقوں تک، آسام کے چائے کے باغان سے لے کر کیرالہ کے بیک واٹر تک، یہ سلسلہ پرجوش اور حیرت انگیز ہے۔
بھارت شاید واحد ملک ہے جب کوئی بھی متعدد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سفر کرسکتا ہے۔
ہماری طویل تہذیبی تاریخ اور بھرپور ثقافتی ورثے کو دیکھتے ہوئے ، سیاحت کے بیشتر مقامات کا ہمارے اساطیری ماضی ، لوک رقص کی شکلوں اور قدیم نصوص سے گہرا تعلق ہے۔
مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں چیتا کی دعوت نظارہ سے محظوط ہونے میں اب وقت نہیں لگے گا ، اس کے علاوہ رنتھمبور میں شیر اور گر کے جنگلوں میں شیر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
حکومت ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے 360 ڈگری اپروچ رکھتی ہے۔
سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر اور جدید ترقی کے ساتھ ریل ، سڑک اور ہوائی رابطے کو بڑھانے پر مناسب توجہ دی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ملک کے کونے کونے سے سیاحتی مقامات تک رسائی آسان ہو۔
وزارت کی تخیلاتی پہل 'دیکھو اپنا دیش' ملک کی متنوع ثقافت، ورثہ، مقامات اور سیاحتی مصنوعات کی نمائش میں زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہے۔
سیاحت کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کے اہم ایجنڈوں میں سے ایک ہے۔
یہ مسرت کی بات ہے کہ انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ سہولت کار (آئی آئی ٹی ایف) سرٹیفیکیشن پروگرام اور اتسو پورٹل جیسے ڈیجیٹل اقدامات بھارت بھر میں ہونے والے واقعات ، تہواروں اور براہ راست درشنوں کو وزارت کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے۔
انٹرنیٹ کنیکٹوٹی اور سوشل میڈیا کے اس دور میں ورچوئل اسپیس بھی سیاحوں کو صحت مند تجربہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
بھارت میں طبی سیاحت کے میدان میں زبردست صلاحیت موجود ہے اور ہمیں آیوروید اور یوگا جیسے علاج کے اپنے قدیم طریقوں سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کیا جاسکے جو مجموعی بہبود کے خواہاں ہیں۔ یہ پہلے سے ہی گہری دلچسپی کا مرکز رہا ہے۔
سیاحت کی صنعت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے یہ مناسب ہوگا کہ وہ ماحولیاتی طور پر ذمہ دار اور پائیدار سیاحت کے طریقوں پر عمل کریں۔
سیاحوں کو بھی اپنی طرف سے 'سوچھ بھارت ابھیان' کو ذہن میں رکھنا چاہیے اور تاریخی یادگاروں پر لکھنے اور خراب کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
ایوارڈ جیتنے والوں اور وزارت سیاحت کو اس باوقار تقریب کی میزبانی پر مبارکباد۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U.No. 10732
(Release ID: 1862673)
Visitor Counter : 217