وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے ذریعے ویری شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم (وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس) میزائل کا کامیاب تجربہ

Posted On: 27 SEP 2022 6:20PM by PIB Delhi

ڈی آر ڈی او نے 27 ستمبر 2022 کو اوڈیشہ کے ساحل سے پرے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج ، چاندی پور میں زمین پر مبنی پورٹیبل لانچر سے ویری شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم (وی ایس او آر اے ڈی ایس) میزائل کی دو کامیاب آزمائشی پروازیں کیں۔ وشوراڈس ایک مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم (ایم اے این پی اے ڈی) ہے جسے ڈی آر ڈی او کے ریسرچ سینٹر امارت (آر سی آئی)، حیدرآباد نے دیگر ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں اور انڈین انڈسٹری پارٹنرز کے تعاون سے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس میزائل میں بہت سی جدید ٹیکنالوجیاں شامل ہیں جن میں منی ٹیورائزڈ ری ایکشن کنٹرول سسٹم (آر سی ایس) اور انٹیگریٹڈ ایویونکس شامل ہیں ، جو تجربات کے دوران کامیابی سے ثابت ہوچکے ہیں۔ یہ میزائل مختصر فاصلے پر کم اونچائی والے فضائی خطرات کو بے اثر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ دوہرے  تھرسٹ والی ٹھوس موٹر سے چلایا جاتا ہے۔ لانچر سمیت میزائل کے ڈیزائن کو آسان پورٹیبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی بہتر بنایا گیا ہے۔ پرواز کے دونوں تجربات نے مشن کے مقاصد کو مکمل طور پر پورا کیا ہے۔

عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او اور صنعتی شراکت داروں کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا میزائل مسلح افواج کو مزید تکنیکی فروغ دے گا۔ سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او نے اس زبردست کامیابی کے لیے پوری وشوراڈس ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic17NMY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2(1)SXCR.jpg

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10730



(Release ID: 1862669) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Odia