صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

عزت مآب صدرجمہوریہ  ہند نے بنگلورو میں جنوبی زون کے  آئی سی ایم آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کا سنگ بنیادرکھا


جغرافیائی علاقوں کے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے زونل کیمپس کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی توسیع قابل تعریف ہے۔ صدرجمہوریہ

عزت مآب صدرجمہوریہ نے ’’انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری  مہم‘‘ کو سراہا

جدید ترین انفراسٹرکچر سے لیس، این آئی وی، بنگلورو ،پھیلنے  کے خطرے والی  متعدی بیماریوں  کے ایجنٹس کی قومی نگرانی کو تقویت دے گا- ڈاکٹر بھارتی پوار

’’ کسی بھی عوامی صحت کے ہنگامی تیاری کے پروگرام کا ایک اہم عنصر لیبارٹری کی تیاری ہے‘‘

Posted On: 27 SEP 2022 1:45PM by PIB Delhi

 
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں، ورچوئل طریقہ سے بنگلورو میں جنوبی زون کے آئی سی ایم آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FLXQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DGRX.jpg

 

صدر جمہوریہ نے  کہا،’’ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کووڈ کے موثر بندوبست کے لیے مثالی تعاون  فراہم کیا ہے اور اپنے تحقیقی بنیادی  ڈھانچے کو وسعت دے  رہی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (ان آئی وی)، پونے بھی وائرولوجی کے میدان میں تحقیق وترقی کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ یہ جان کر  اچھا لگتاہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کوعالمی صحت تنظیم کی  تعاون کرنے والی لیبارٹریوں میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں زونل کیمپسوں کے ذریعے مختلف جغرافیائی خطوں میں تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی توسیع قابل تعریف ہے۔ ‘‘

 صدرجمہوریہ ہند نے ملک کی ’’ ملک میں ہی تیار  ویکسین کے  ذریعہ انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری  مہم کو سراہا۔‘‘  انہوں نے مزید کہا کہ ’’ وبا کا مقابلہ کرنے میں، ہماری کامیابیاں بہت سے ترقی یافتہ ممالک سے بہتر رہی ہیں۔ اس کارنامے کے لیے، ہم اپنے سائنسدانوں، ڈاکٹروں، نرسوں، نیم طبی عملہ  اور  ٹیکہ کاریی سے وابستہ عملے کے شکر گزار ہیں۔‘‘

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے اسے ’’بہت بڑا اعزاز قرار دیا کہ صدر جمہوریہ ہند نے بنگلورو میں این آئی وی- جنوبی زون  کا سنگ بنیاد رکھا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہندوستان نے صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کو مستحکم یا ہے تاکہ کسی بھی وباء کی ابتدائی مرحلے میں جانچ  کی جا سکے  اور اس پر قابو پانے کے لیے ضروری کارروائی کی جاسکے ۔ یہ نیا این آئی وی ہمارے صحت کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے ایک  اور قدم ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری  آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم –اے بی ایچ ایم) کے تحت، بایو سکیورٹی کی تیاری اور پوری دنیا میں وبائی امراض کی تحقیق کو مستحکم کرنے کے لیے 4 زونل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی ویز) سمیت کثیر شعبہ جاتی  قومی ادارے   اور پلیٹ فارم قائم کرنے کے لیے فنڈز کو منظوری دی گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے وقتاً فوقتاً صحت عامہ کے بحران کے مسائل سے نمٹنے میں این آئی وی کے کردار کونمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آغاز سے ہی،آئی سی ایم آر-این آئی وی  صحت عامہ کی اہمیت کے حامل وائرل انفیکشن پر تیزی سے  کارروائی کرنے میں پیش پیش رہی  ہے۔ ’’ آئی سی ایم آر-این آئی وی نے ممکنہ اینٹی وائرل ادویات کی جانچ  کی، کئی کٹ کی توثیق کی، بڑے پیمانے پر تربیت کے ساتھ نئی ڈائیگنوسٹکس تیار کی جس نے ہندوستان کی پہلی دیسی ویکسین، کوویکسین بنانے میں تعاون کیا۔ ان کوششوں نے سارس کووی -2 کے ابتدائی پھیلاؤ کے خلاف  ملک کو آراستہ کیا۔ جس کے نتیجے میں، آج پوری دنیا صحت کی دیکھ بھال میں تحقیق و ترقی میں ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ وبا نے صحت عامہ کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات کو تسلیم کرنے اور ان کا جواب دینے میں دنیا بھر میں صحت کے نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا۔ اس روشنی میں، بنگلورو میں جنوبی  زون آئی سی ایم آر-این آئی وی  لیبارٹری مختلف رسک گروپس کے متعدی ایجنٹس سے نمٹنے میں جدید ترین انفراسٹرکچر اورمہارت  سے لیس ہوگی۔ یہ ہندوستان کی جنوبی ریاستوں میں متعدی بیماریوں کے علاقائی منظر نامے کی مسلسل نگرانی کرنے کے لیے بہت اہم ہوگا، اور اس طرح پھیلنے  کے خطرے والی  متعدی بیماریوں  کے ایجنٹس کی قومی نگرانی کو تقویت دینے میں معاون ہوگا ۔‘‘

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10713) 



(Release ID: 1862643) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada